برڈ فلو کا نیا خطرہ,دو جنگلی پرندوں میں خطرناک وائرس کی تصدیق

برڈ فلو کا نیا خطرہ,دو جنگلی پرندوں میں خطرناک وائرس کی تصدیق

آسٹریلیا میں خطرناک ایچ 5 این1 ایویئن انفلوئنزا (برڈ فلو) کا دوسرا کیس سامنے آ گیا ہے۔ مغربی آسٹریلیا میں حکام نے پیر کے روز وائرس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ پرندہ ایک دور دراز ساحلی علاقے سے ملا تھا۔

زراعت کی وزیر جولی کولنز کے مطابق ایک بیمار ناردرن جائنٹ پیٹرل نامی سمندری پرندے کے ٹیسٹ میں انتہائی خطرناک ایچ 5این1  وائرس کی موجودگی ثابت ہوئی ہے۔ اس سے قبل ہفتے کے روز ایک براؤن اسکوآ نامی پرندے میں بھی یہی وائرس پایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں :دنیا کا حیرت انگیز قدرتی راز,500 ٹن وزنی چٹان ہزاروں سال سے ہوا میں معلق ہے

دونوں متاثرہ پرندے ریاست مغربی آسٹریلیا کے ساحلی شہر ایسپیرنس کے قریب سے ملے، جو دارالحکومت پرتھ سے تقریباً 570 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے۔

جولی کولنز نے کہا کہ حکومت پولٹری صنعت، مرغی کے گوشت اور انڈوں کے شعبے کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے تاکہ وائرس کو فارموں اور تجارتی پیداوار کے نظام تک پہنچنے سے روکا جا سکے۔

انہوں نے کہا، ’’ہم بائیو سکیورٹی کے اقدامات بہتر بنانے اور بیماری کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ تاہم یہ کہنا مشکل ہے کہ ہم ہمیشہ کے لیے اسے روک سکیں گے یا نہیں۔‘‘

یہ بھی پڑھیں :قدرت کا حیرت انگیز شاہکار، صحرا اور جھیلیں ایک ساتھ

ماہرین کے مطابق انسانوں میں ایچ 5این1 انفیکشن کے واقعات بہت کم ہوتے ہیں، لیکن دنیا بھر میں پھیلنے والے برڈ فلو نے حالیہ برسوں میں لاکھوں پرندوں کو متاثر کیا، پولٹری سپلائی کو متاثر کیا اور خوراک کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔

اب تک آسٹریلیا واحد براعظم تھا جہاں سرزمین پر برڈ فلو کا کوئی تصدیق شدہ کیس سامنے نہیں آیا تھا، تاہم 2025 کے آخر میں ملک کے زیر انتظام دور دراز علاقے ہرڈ آئی لینڈ پر وائرس کی موجودگی رپورٹ ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں :میدان سے خلا تک، پاکستانی فٹبال کا شاندار سفر

وائرس سے نمٹنے کے لیے آسٹریلیا نے پولٹری فارمز پر حفاظتی اقدامات سخت کر دیے ہیں، ساحلی پرندوں کی نگرانی اور ٹیسٹنگ بڑھا دی گئی ہے، جبکہ خطرے سے دوچار پرندوں کے لیے ویکسینیشن اور ہنگامی مشقیں بھی کی جا رہی ہیں۔

آسٹریلیا کی بڑی پولٹری کمپنی انگھمز نے احتیاطی اقدام کے طور پر مغربی آسٹریلیا میں اپنے تمام فارمز اور پروسیسنگ مراکز کو مکمل لاک ڈاؤن میں رکھنے کا اعلان کیا ہے۔کمپنی نے کہا کہ اب تک تجارتی پولٹری، انگھمز کے آپریشنز یا اس کی سپلائی چین میں برڈ فلو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔

editor

Related Articles