یپیٹرول، ڈیزل سستا کیوں نہیں ہوا؟ وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے وجہ بتا دی

یپیٹرول، ڈیزل سستا کیوں نہیں ہوا؟ وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے وجہ بتا دی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک نہ پہنچانے پر حکومت کو تنقید کا سامنا ہے جس پر وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر حکومتی مؤقف پیش کیا ہے۔

اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ عوام اس ہفتے کے دوران پیٹرول اور ڈیزل کی بین الاقوامی پلیٹس (Platts) قیمتوں کا جائزہ لیں۔ انہوں نے اس حوالے سے 22 سے 26 جون 2026 تک عالمی مارکیٹ میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا چارٹ بھی شیئر کیا۔

علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ حکومت نہ تو کسی شعبے کو ترجیح دے رہی ہے اور نہ ہی کسی دوسرے پر غیر ضروری بوجھ ڈال رہی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی عالمی ذمہ داریوں کے دائرے میں رہتے ہوئے صارفین تک ہر ممکن فائدہ پہنچانے کے لیے پُرعزم ہے۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت کا بڑا فیصلہ، پیٹرولیم لیوی بڑھا دی گئی

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اسی عہد کے تحت وزیراعظم شہباز شریف آج تک ڈیزل کی قیمت میں مجموعی طور پر 200 روپے فی لیٹر اور پیٹرول کی قیمت میں 155 روپے فی لیٹر کمی کر چکے ہیں۔

علی پرویز ملک کی جانب سے شیئر کیے گئے چارٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں قیمتیں درج ذیل رہیں

  • 22 جون: پیٹرول 98.35 ڈالر فی بیرل، ڈیزل 109.09 ڈالر فی بیرل

  • 23 جون: پیٹرول 95.23 ڈالر فی بیرل، ڈیزل 105.02 ڈالر فی بیرل

  • 24 جون: پیٹرول 92.23 ڈالر فی بیرل، ڈیزل 105.76 ڈالر فی بیرل

  • 25 جون: پیٹرول 90.36 ڈالر فی بیرل، ڈیزل 105.68 ڈالر فی بیرل

  • 26 جون: پیٹرول 91.68 ڈالر فی بیرل، ڈیزل 104.79 ڈالر فی بیرل

وفاقی وزیر نے اپنے بیان کے اختتام پر “پاکستان زندہ باد” کا نعرہ بھی درج کیا۔

editor

Related Articles