اسحاق ڈار اور یورپی یونین کی خارجہ امور و سلامتی پالیسی کی سربراہ کا رابطہ،پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہا

اسحاق ڈار اور یورپی یونین کی خارجہ امور و سلامتی پالیسی کی سربراہ کا رابطہ،پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہا

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے یورپی یونین کی خارجہ امور و سلامتی پالیسی کی سربراہ کایہ کالاس سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق گفتگو کے دوران کایہ کالاس نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہا۔

انہوں نے حالیہ جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ تمام فریقین کے درمیان رابطے کے ذرائع بدستور کھلے رہنے چاہئیں۔

یہ بھی پڑھیں :اسحاق ڈار کا برطانوی ہم منصب سے رابطہ،عالمی امن سے متعلق تبادلہ خیال

اس موقع پر اسحاق ڈار نے مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی مسلسل سفارتی کوششوں سے آگاہ کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان خطے میں کشیدگی میں کمی اور امن کے فروغ کے لیے اپنا مثبت کردار جاری رکھے گا، انہوں نے تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ جنگ بندی معاہدے کی مکمل پاسداری یقینی بنائیں۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان قریبی رابطے اور تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا اور آئندہ بھی مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے پر زور دیا۔

editor

Related Articles