سعودی آئل کمپنی کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ،14 افراد جاں بحق

سعودی آئل کمپنی کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ،14 افراد جاں بحق

سعودی عرب کے شہر راس تنورہ میں سعودی آئل کمپنی کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو کر گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں 14 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

سعودی وزارت توانائی کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد سعودی شہری تھے، وزارت کی جانب سے جاری بیان میں واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق حادثے کے فوری بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور ریسکیو کارروائیاں مکمل کی گئیں، حکام نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔

ابتدائی طور پر حادثے کی وجوہات سامنے نہیں آ سکیں، تاہم متعلقہ تحقیقاتی ادارے مختلف پہلوؤں سے معاملے کی جانچ کر رہے ہیں۔

editor

Related Articles