ایشین گیمز 2026 کے مینز کرکٹ ایونٹ کا فائنل روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان ہفتہ 3 اکتوبر کو جاپان کے شہر نِشن کے کوروگی سپورٹس پارک میں کھیلا جائے گا۔
ایشین گیمز کرکٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں آج بھارت نے سری لنکا کو 124 رنز سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔
دوسرے سیمی فائنل میں سری لنکا کی ٹیم کو جیت کے لیے 170 رنز کا ہدف ملا تھا جس کے جواب میں پوری ٹیم صرف 45 رنز پر آؤٹ ہو گئی، اور یوں بھارت نے بڑے مارجن سے میچ اپنے نام کر لیا۔
پہلے سیمی فائنل میں پاکستان کی جیت
اس سے قبل ایشین گیمز 2026 کے کرکٹ ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے بنگلادیش کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی ، یوں پاکستان پہلے ہی فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکا تھا۔
فائنل میں پاک بھارت ٹاکرا
اب ایشین گیمز کرکٹ کا فائنل پاکستان اور بھارت کے درمیان 3 اکتوبر کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح دس بجے کھیلا جائے گا ۔
دونوں روایتی حریف جب بھی آمنے سامنے آتے ہیں تو شائقین کی نظریں اسی مقابلے پر جم جاتی ہیں، اور اس بار بات صرف جیت کی نہیں بلکہ ایک بڑے ٹورنامنٹ کے فائنل کی ہے۔
پاکستان نے سیمی فائنل میں بنگلادیش کو شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی، جبکہ بھارت نے سری لنکا کو بھاری مارجن سے ہرا کر اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا ، دونوں ٹیمیں اعتماد کے ساتھ فائنل میں اتر رہی ہیں، اس لیے مقابلہ سخت ہونے کی توقع ہے۔
شائقین کے لیے یہ ایک ایسا میچ ہوگا جس کا ٹورنامنٹ کے آغاز سے ہی انتظار کیا جا رہا تھا، اب تمام نظریں 3 اکتوبر پر ہیں، جب دونوں ٹیمیں ٹائٹل کے لیے آمنے سامنے ہوں گی۔