درفشاں سلیم نے سمر لک سے مداحوں کو کردیا متاثر، تصاویر نے توجہ سمیٹ لی

درفشاں سلیم نے سمر لک سے مداحوں کو کردیا متاثر، تصاویر نے توجہ سمیٹ لی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ درفشاں سلیم کی نئی تصاویر نے سوشل میڈیا پر مداحوں کی بھرپور توجہ حاصل کرلی ہے۔

اداکارہ نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی تازہ تصاویر اور ایک مختصر ویڈیو شیئر کی، جن میں وہ نیلے رنگ کے خوبصورت لان کے سوٹ میں نہایت دلکش انداز میں نظر آئیں۔

یہ بھی پڑھیں :ناصر مدنی کی تنقید پر مومنہ اقبال کا سخت ردعمل،قانونی قدم اٹھانے کا اعلان

ویڈیو میں درفشاں سلیم کو آئینے کے سامنے مسکراتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ ان کے سادہ مگر پُرکشش انداز کو مداحوں نے بے حد پسند کیا۔اپنی پوسٹ کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا، ایزی بریزی سمر فٹز،لائیو ناو(Easy Breezy Summer Fits, Live Now)، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ تصاویر موسم گرما کے ملبوسات کی تشہیری مہم کا حصہ ہیں۔

چند روز قبل شیئر کی گئی ان تصاویر کو اب تک ہزاروں مداح دیکھ چکے ہیں، جبکہ کمنٹ سیکشن میں ان کی خوبصورتی اور اسٹائل کی بھرپور تعریف کی جا رہی ہے۔ معروف اداکارہ نوشین شاہ نے بھی تصاویر کو سراہتے ہوئے مثبت ردعمل دیا۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان کی معروف شیف راحت علی انتقال کر گئیں

درفشاں سلیم سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور انسٹاگرام پر ان کے فالوورز کی تعداد 8.3 ملین سے تجاوز کرچکی ہے، جہاں وہ مداحوں کو اپنی پیشہ ورانہ اور ذاتی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہیں۔

اداکارہ نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ڈرامہ ’’کیسی تیری خود غرضی‘‘ میں اپنی شاندار اداکاری سے غیرمعمولی شہرت حاصل کی، جبکہ اس سے قبل وہ ڈرامہ ’’پردیس‘‘میں بھی اپنی بہترین پرفارمنس کے باعث ناظرین کی توجہ سمیٹ چکی ہیں۔

editor

Related Articles