آگ کا دوسرا واقعہ، ول اسمتھ کی رہائش گاہ پھر خبروں میں

آگ کا دوسرا واقعہ، ول اسمتھ کی رہائش گاہ پھر خبروں میں

ہالی ووڈ کے معروف اداکار ول اسمتھ اور ان کی اہلیہ جیڈا پنکٹ اسمتھ کی امریکی ریاست کیلیفورنیا میں واقع کروڑوں ڈالر مالیت کی رہائش گاہ میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کی شب لاس اینجلس میں متعلقہ اداروں کو آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی، جس کے بعد فائر بریگیڈ اور پولیس اہلکار فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔

حکام کے مطابق آگ گھر کے احاطے میں سامان رکھنے کے لیے بنائے گئے ایک شیڈ میں لگی تھی۔ امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کی، تاہم خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

یہ بھی پڑھیں:دانش تیمور اور عائزہ خان اب ایک ساتھ نظر کیوں نہیں آتے؟ اداکار نے خاموشی توڑ دی

میڈیا رپورٹس کے مطابق ول اسمتھ اور ان کی اہلیہ کی اس رہائش گاہ کی مالیت تقریباً 4 کروڑ 20 لاکھ ڈالر بتائی جاتی ہے۔ تاہم واقعے کے وقت اداکار اور ان کی اہلیہ گھر میں موجود تھے یا نہیں، اس بارے میں کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

حکام نے آتشزدگی کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب ول اسمتھ کی اس رہائش گاہ میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا ہو۔ اس سے قبل 2021 میں بھی اسی گھر میں آتشزدگی کی اطلاع سامنے آئی تھی۔

editor

Related Articles