وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر کی ترقی، عوام کی فلاح و بہبود اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف سے آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم سید افتخار گیلانی نے ملاقات کی ، وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر نے وزیراعظم پاکستان کو آزاد کشمیر میں حال ہی میں اعلان کردہ 100 روزہ ترقیاتی پروگرام میں پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔
سید افتخار گیلانی نے وزیراعظم پاکستان کا آزاد جموں وکشمیر کے ترقیاتی پروگرام میں بھرپور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آزاد جموں و کشمیر کی ترقی، عوام کی فلاح و بہبود اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے، پاکستان کشمیری عوام کی حقِ خودارادیت کے حصول تک ان کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔
وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر نے آزاد کشمیر کے حالیہ دورے پر وزیراعظم محمد شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان امیر مقام اور مشیر وزیراعظم رانا ثناء اللہ بھی ملاقات میں موجود تھے۔