ایلون مسک کا بڑا سرپرائز، نیا اے آئی ماڈل متعارف کرانے کا اعلان

ایلون مسک کا بڑا سرپرائز، نیا اے آئی ماڈل متعارف کرانے کا اعلان

دنیا کے امیر ترین افراد میں شمار ہونے والے ٹیکنالوجی ارب پتی ایلون مسک نے اپنی 55ویں سالگرہ کے موقع پر مصنوعی ذہانت (AI) کے نئے ماڈل ’گروک 4.5‘ سے متعلق اہم پیش رفت کا اعلان کر دیا۔

ایلون مسک کے مطابق گروک 4.5 کو اسپیس ایکس اور ٹیسلا میں نجی بیٹا ٹیسٹنگ کے مرحلے میں شامل کر دیا گیا ہے، جہاں اس کی کارکردگی کا مختلف پہلوؤں سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :ایپل کی جانب سے متحدہ عرب امارات میں اپنی متعدد مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ

انہوں نے بتایا کہ یہ ماڈل 1.5 ٹریلین پیرامیٹرز پر مشتمل V9 فاؤنڈیشن ماڈل پر مبنی ہے، جسے اضافی تربیت کے دوران کرسر ڈیٹا کی مدد سے مزید مؤثر اور بہتر بنایا گیا ہے۔ایلون مسک کا دعویٰ ہے کہ ابتدائی نتائج کے مطابق گروک 4.5 کی کارکردگی جدید مصنوعی ذہانت کے ماڈل اوپس کے برابر، یا بعض شعبوں میں اس سے بھی بہتر ثابت ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :پی ٹی اے وارننگ، واٹس ایپ کے لاکھوں اکاؤنٹس کو خطرہ

انہوں نے مزید کہا کہ ری انفورسمنٹ لرننگ کے ذریعے ماڈل کی صلاحیتوں میں مسلسل اضافہ کیا جا رہا ہے، جبکہ گروک کی ترقی روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے۔ایلون مسک نے یہ بھی اعلان کیا کہ اسپیس ایکس اور اس سے وابستہ اے آئی ٹیمیں رواں سال ہر ماہ ابتدا سے تربیت یافتہ ایک نیا مصنوعی ذہانت کا ماڈل متعارف کرائیں گی، تاکہ جدید اے آئی ٹیکنالوجی کی ترقی کی رفتار برقرار رکھی جا سکے۔

ماہرین کے مطابق اگر گروک 4.5 اپنے ابتدائی دعوؤں پر پورا اترتا ہے تو مصنوعی ذہانت کے شعبے میں عالمی سطح پر مقابلہ مزید تیز ہونے کا امکان ہے، جہاں مختلف ٹیکنالوجی کمپنیاں مسلسل نئے اور زیادہ طاقتور اے آئی ماڈلز متعارف کرا رہی ہیں۔

editor

Related Articles