گوگل کا طاقتور ترین اے آئی ماڈل متعارف، سائبر سکیورٹی میں بھی ماہر

گوگل کا طاقتور ترین اے آئی ماڈل متعارف، سائبر سکیورٹی میں بھی ماہر

گوگل کی پیرنٹ کمپنی الفابیٹ نے مصنوعی ذہانت کے شعبے میں اپنا نیا ماڈل جیمنائی 4 آرگون متعارف کرا دیا ہے، جسے کمپنی نے اب تک کا طاقتور ترین اے آئی ماڈل قرار دیا ہے۔

گوگل کے مطابق جیمنائی 4 آرگون کوڈنگ، تحقیق، تحریر اور دیگر پیچیدہ نوعیت کے کام انجام دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ تاہم نئے ماڈل کی سب سے نمایاں خصوصیت اس کی سائبر سکیورٹی سے متعلق صلاحیتیں ہیں۔ فی الحال یہ ماڈل عام صارفین کے لیے دستیاب نہیں کیا گیا بلکہ محدود تعداد میں سائبر سکیورٹی پارٹنرز کو اس تک رسائی دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کا اختیار نہیں، پی ٹی اے کا عدالت میں جواب

سافٹ ویئر کی خامیاں خود تلاش کرنے کی صلاحیت

گوگل کا کہنا ہے کہ جیمنائی 4 آرگون کو دفاعی سائبر سکیورٹی کے کاموں کے لیے خصوصی طور پر تربیت دی گئی ہے۔ ماڈل سافٹ ویئر میں موجود سکیورٹی کمزوریوں کی خودکار طور پر نشاندہی کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں دور کرنے میں بھی مدد فراہم کرسکتا ہے۔

کمپنی کے مطابق اس کے اپنے ملازمین بھی جیمنائی 4 آرگون کو مختلف روزمرہ کاموں میں استعمال کر رہے ہیں، جن میں ڈی بگنگ اور بڑے کوڈ بیس کو ایک سسٹم سے دوسرے سسٹم میں منتقل کرنا شامل ہے۔

پیچیدہ کام طویل عرصے تک مکمل کرنے کی صلاحیت

گوگل کے مطابق نیا ماڈل طویل اور پیچیدہ نوعیت کے کاموں کو مکمل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس طرح کی صلاحیتیں مستقبل میں مصنوعی ذہانت کے استعمال کے طریقہ کار میں نمایاں تبدیلی لاسکتی ہیں۔

الفابیٹ کے مطابق جیمنائی کی مقبولیت میں بھی مسلسل اضافہ ہوا ہے اور اگست میں جیمنائی استعمال کرنے والے افراد کی تعداد ایک ارب سے تجاوز کرگئی تھی۔ نئے ماڈل کی محدود دستیابی سے ظاہر ہوتا ہے کہ گوگل فی الحال اس کی سائبر سکیورٹی صلاحیتوں کو مخصوص اور کنٹرول شدہ ماحول میں آزمانے پر توجہ دے رہا ہے۔

editor

Related Articles