نریندر مودی کو داخلی اور عالمی سطح پر شدید تنقید اور دباؤ کا سامنا ہے،خواجہ آصف

نریندر مودی کو داخلی اور عالمی سطح پر شدید تنقید اور دباؤ کا سامنا ہے،خواجہ آصف

 وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی گزشتہ برس پاکستان سے شکست کے بعد اندرون اور بیرون ملک اپنی گرتی ہوئی ساکھ کے باعث شدید دباؤ کا شکار ہیں ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں خواجہ آصف نے بھارتی پروپیگنڈے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ان کے خلاف ذاتی حملے کرنے یا انہیں ذہنی طور پر غیر مستحکم قرار دینے سے حقائق تبدیل نہیں کیے جا سکتے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سے گزشتہ سال کی جنگ میں شکست کے بعد نریندر مودی کو داخلی اور عالمی سطح پر شدید تنقید اور دباؤ کا سامنا ہے، جبکہ ان کے خلاف چلائی جانے والی مہم سے مودی کی ساکھ بحال نہیں ہو سکتی۔

وزیر دفاع نے کہا کہ بھارتی اپوزیشن رہنما راہول گاندھی بھی نریندر مودی کو ملنے والے بین الاقوامی اعزازات پر سوالات اٹھا چکے ہیں ان کے مطابق راہول گاندھی نے کہا ہے کہ بعض اعزازات مصنوعی طور پر تخلیق کیے گئے یا خودساختہ تشہیری مہم کا حصہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :برطانوی اخبار دی گارڈین نے بھارتی وزیراعظم مودی کے اعزازات کا پول کھول دیا

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ایسی تشہیری مہم کا مقصد نریندر مودی کو عالمی مدبر رہنما کے طور پر پیش کرنا ہے، تاہم اس کے برعکس عالمی سطح پر ان کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مستند جریدے گارڈین نے بھی اپنی ایک رپورٹ میں نریندر مودی کو ملنے والے بعض اعزازات کی شفافیت اور ساکھ پر سوالات اٹھائے ہیں۔

بیرون ملک سے مصنوعی تعریف و توصیف حاصل کرنے کی کوششیں دراصل بھارت میں کمزور ہوتی سیاسی ساکھ کو سہارا دینے کی ناکام کوشش ہیں۔

editor

Related Articles