امریکا کا بڑا فیصلہ، متحدہ عرب امارات میں قونصلر سروسز معطل ، ویزا اپائنٹمنٹس منسوخ

امریکا کا بڑا فیصلہ، متحدہ عرب امارات میں قونصلر سروسز معطل ، ویزا اپائنٹمنٹس منسوخ

متحدہ عرب امارات میں امریکی سفارتخانے نے خطے کی کشیدہ سکیورٹی صورتحال کے باعث 13 سے 15 جولائی تک تمام قونصلر اپائنٹمنٹس منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اسی طرح دبئی میں قائم امریکی قونصل خانے کی قونصلر خدمات بھی اس مدت کے دوران متاثر رہیں گی۔

امریکی سفارتی مشن کی جانب سے جاری سکیورٹی الرٹ میں کہا گیا ہے کہ جن افراد کی ویزا یا دیگر قونصلر خدمات کے لیے 13 سے 15 جولائی کے درمیان اپائنٹمنٹ مقرر تھی وہ سفارتخانے یا قونصل خانے کا رخ نہ کریں۔ متاثرہ درخواست گزاروں سے براہ راست رابطہ کرکے نئی تاریخ دی جائے گی۔

اعلامیے کے مطابق علاقائی سکیورٹی خدشات کے پیش نظر متحدہ عرب امارات سے غیر ہنگامی امریکی سرکاری عملے کو بھی منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ معمول کی تمام امریکی ویزا سروسز آئندہ اطلاع تک معطل رہیں گی۔ ہنگامی نوعیت کی قونصلر خدمات صرف ای میل کے ذریعے فراہم کی جائیں گی۔

امریکی حکام نے اپنے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقررہ تاریخوں میں سفارتخانے یا قونصل خانے نہ جائیں بلکہ نئی ہدایات کا انتظار کریں۔ سفارتخانے کا کہنا ہے کہ حالات معمول پر آنے کے بعد نئی اپائنٹمنٹس جاری کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کی دوڑ، اوڈی بازی لے گی، گاڑی 90 لاکھ سستی کر دی

یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خلیجی خطے میں سکیورٹی صورتحال انتہائی کشیدہ ہے اور امریکہ ایران اور خطے کے دیگر ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث سفارتی و سکیورٹی اقدامات سخت کیے جا رہے ہیں۔ اسی تناظر میں امریکی حکومت نے احتیاطی تدابیر کے طور پر سفارتی سرگرمیوں کو محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 ان پابندیوں سے خاص طور پر وہ افراد متاثر ہوں گے جنہوں نے امریکی ویزا انٹرویو یا دیگر قونصلر خدمات کے لیے وقت حاصل کر رکھا تھا۔ نئی تاریخوں اور سروسز کی بحالی سے متعلق اعلان سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد کیا جائے گا

editor

Related Articles