پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل پر عائد پیٹرولیم لیوی برقرار رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول پر 80 روپے فی لیٹر، ڈیزل پر 70 روپے 82 پیسے فی لیٹر جبکہ مٹی کے تیل پر 20 روپے 36 پیسے فی لیٹر لیوی برقرار رکھی گئی ہے۔
حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد بھی لیوی کی شرح میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ حکومت نے تین روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد ڈیزل کی قیمت میں 31 روپے 5 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا اور نئی قیمت 354 روپے 35 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی۔