بچوں کی رجسٹریشن کیوں ضروری ؟ نادرا کا والدین کیلئے نام اہم پیغام

بچوں کی رجسٹریشن کیوں ضروری ؟ نادرا کا والدین کیلئے نام اہم پیغام

 نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے بچوں کی پیدائش کے بعد رجسٹریشن کے حوالے سے والدین کو اہم ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر بچے کی پیدائش کا اندراج ایک ماہ کے اندر لازمی کرایا جائے۔

نادرا کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ یونین کونسل میں بچے کی پیدائش کا اندراج مکمل ہونے کے بعد جاری ہونے والا کمپیوٹرائزڈ برتھ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ بچے کی قانونی شناخت کی بنیاد بنتا ہے۔

 ی بھی پڑھیں :نادرا فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کیسے حاصل کیا جائے ؟شرائط کیا ہیں ؟

نادرا نے والدین پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے بچوں کی رجسٹریشن میں تاخیر نہ کریں اور بروقت متعلقہ یونین کونسل سے رابطہ کریں یا پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے درخواست جمع کروائیں تاکہ بچے کو پیدائش کے بعد ہی قانونی شناخت کا حق مل سکے۔

نادرا کے مطابق پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے پیدائش کے اندراج کی سہولت سندھ اور پنجاب کے تمام اضلاع، خیبر پختونخوا کے ضلع پشاور، بلوچستان کے منتخب اضلاع اور اسلام آباد کی تمام یونین کونسلز میں دستیاب ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :پاکستانیوں کے لیے خوشخبری، دفاتر کے چکر ختم، نادرا کا گھر بیٹھے ویزا وریفکیشن نظام متعارف

نادرا نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ بچوں کی رجسٹریشن کا عمل جلد مکمل کریں تاکہ مستقبل میں تعلیم، سفری دستاویزات اور دیگر سرکاری امور کے دوران کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

editor

Related Articles