ایک دن کمی کے بعد سونے کی پھر اونچی اڑان ، فی تولہ بڑا اضافہ

ایک دن کمی کے بعد سونے کی پھر اونچی اڑان ، فی تولہ بڑا اضافہ

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں ایک روز کی کمی کے بعد سونے کی قیمتوں میں دوبارہ نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں ملک بھر کے صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت ایک بار پھر 4 لاکھ 24 ہزار روپے سے تجاوز کر گئی۔ عالمی منڈی میں بھی سونے کے نرخ بڑھنے کے بعد مقامی مارکیٹ میں اس کے اثرات فوری طور پر دیکھنے میں آئے۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 2 ہزار 400 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 24 ہزار 236 روپے کا ہو گیا ہے۔

اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 57 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد اس کا نرخ بڑھ کر 3 لاکھ 63 ہزار 714 روپے ہو گیا ہے۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ چاندی 41 روپے مہنگی ہو کر 6 ہزار 70 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:گاڑیوں کی قیمتوں سے متعلق ٹویوٹا کمپنی نے بڑا اعلان کر دیا

بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں تیزی کا رجحان برقرار ہے جہاں فی اونس سونا 24 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 18 ڈالر پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ عالمی قیمتوں میں اضافے کو مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بڑھنے کی اہم وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔

 عالمی معاشی غیر یقینی صورتحال سرمایہ کاروں کی محفوظ سرمایہ کاری کی جانب بڑھتی ہوئی دلچسپی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی طلب میں اضافے کے باعث قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر عالمی منڈی میں یہی رجحان برقرار رہا تو آئندہ دنوں میں مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمتوں میں مزید اضافہ بھی دیکھنے کو مل سکتا ہے۔

صرافہ ڈیلرز کے مطابق قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ کے باعث خریدار اور سرمایہ کار مارکیٹ کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، جبکہ زیورات کی خریداری کرنے والے صارفین بھی نئی قیمتوں کے باعث محتاط رویہ اختیار کر رہے ہیں۔

editor

Related Articles