سیاحت، تفریح اور ہوٹل انڈسٹری کے لیے بڑا اقدام، اسلام آباد میں مشترکہ منصوبوں کی تیاری شروع

سیاحت، تفریح اور ہوٹل انڈسٹری کے لیے بڑا اقدام، اسلام آباد میں مشترکہ منصوبوں کی تیاری شروع

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت ہونے والے خصوصی اجلاس میں اسلام آباد میں سیاحت، تفریح، ہوٹل انڈسٹری اور دیگر شعبوں کے فروغ کے لیے سی ڈی اے اور ای او بی آئی کے درمیان متعدد مشترکہ منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اجلاس میں وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز سالک حسین نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی، جبکہ چیئرمین ای او بی آئی جاوید شیخ، چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف اور دونوں اداروں کے اعلیٰ حکام بھی شریک ہوئے۔

اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ سی ڈی اے اور ای او بی آئی اسلام آباد میں مختلف شعبوں سے متعلق مشترکہ منصوبوں کے لیے جامع پلان تیار کریں گے، دونوں اداروں کو ہدایت کی گئی کہ وہ آئندہ 15 روز کے اندر منصوبوں کا حتمی خاکہ پیش کریں۔

یہ بھی پڑھیں :ایرانی وزیر داخلہ آئندہ چند روز میں پاکستان پہنچیں گے، اعلیٰ سطحی وفد بھی ہمراہ ہوگا

اجلاس میں طے پایا کہ 15 روز بعد وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز سالک حسین کی زیر صدارت دوبارہ اجلاس منعقد ہوگا، جس میں اسلام آباد میں سیاحت، تفریحی سرگرمیوں، ہوٹل انڈسٹری اور دیگر ممکنہ منصوبوں کو حتمی شکل دی جائے گی۔

حکام نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مجوزہ منصوبوں پر عملدرآمد وزیراعظم کی حتمی منظوری کے بعد شروع کیا جائے گا،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس موقع پر ہدایت کی کہ اسلام آباد کی ترقی، سیاحت کے فروغ اور سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے کے لیے قابلِ عمل منصوبے تیار کیے جائیں تاکہ وفاقی دارالحکومت کو جدید سہولیات سے آراستہ کیا جا سکے۔

حکام کے مطابق مشترکہ منصوبوں کا مقصد اسلام آباد میں جدید سیاحتی سہولیات کی فراہمی، تفریحی مقامات کی ترقی اور نجی شعبے کے لیے سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرنا ہے۔ منصوبوں میں ہوٹل انڈسٹری، تفریحی سرگرمیوں، کمرشل ڈویلپمنٹ اور شہری سہولیات سے متعلق مختلف تجاویز شامل کی جائیں گی۔

editor

Related Articles