بی ٹی ایس ممبر کی پاکستان آنے کی خواہش ، دیسی کھانوں کے ذکر پر مداح خوشی سے نہال

بی ٹی ایس ممبر کی پاکستان آنے کی خواہش ، دیسی کھانوں کے ذکر پر مداح خوشی سے نہال

جنوبی کوریا کے عالمی شہرت یافتہ میوزک گروپ بی ٹی ایس (BTS) کے رکن کم تہیونگ (وی) نے پاکستانی مداحوں کے دل جیت لیے۔

سوشل میڈیا پر مداحوں سے گفتگو کے دوران ممبر بی ٹی ایس وی نے پاکستان آنے اور یہاں کے مشہور روایتی کھانوں کا ذائقہ چکھنے کی خواہش کا اظہار کیا، جس پر پاکستانی مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

یہ گفتگو اس وقت شروع ہوئی جب ایک پاکستانی مداح نے وی کو پاکستان آنے کی دعوت دی، جس پر وی نے مسکراتے ہوئے پوچھا کہ کیا وہاں مجھے بریانی اور کڑاہی کھانے کو ملے گی؟

وی کے اس دلچسپ جواب کے بعد پاکستانی مداحوں نے سوشل میڈیا پر بریانی اور کڑاہی کی تصاویر اور پیغامات شیئر کرنا شروع کر دیے اور انہیں پاکستان آنے کی بھرپور دعوت دی، اس  موقع پر مداحوں کا جوش و جذبہ دیدنی تھا کیونکہ وہ  بھی بینڈ کو دیکھنے اور انہیں لائیو سسنے کیلئے بے تاب نظر آتے ہیں ۔

اسی آن لائن سیشن کے دوران وی نے دیگر جنوبی ایشیائی ممالک کے مداحوں سے بھی گفتگو کی۔

ایک بھارتی مداح کے سوال پر انہوں نے کہا کہ میں مستقبل میں بھارت کا دورہ بھی کرنا چاہتا ہوں، تاہم بی ٹی ایس کے آرِیرنگ ورلڈ ٹور کے شیڈول میں جنوبی ایشیا کے کسی بھی ملک کا ذکر نہیں ہے اور نہ ہی اب تک اس گروپ کے جنوبی ایشیا کے کسی بھی ملک کے انفرادی ٹور کا کوئی باضابطہ اعلان کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :ہالی ووڈ اسٹار این ہیتھوے کی ان شاء اللّٰہ کہنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

بنگلہ دیشی مداحوں سے بات کرتے ہوئے وی کا کہنا تھا  کہ انہوں نے وہاں کے مشہور مقامات کے بارے میں معلومات حاصل کی ہیں اور وہ خاص طور پر کاکس بازار اور پنک پیلس میوزیم دیکھنے کی خواہش رکھتے ہیں۔

 خیال رہے کہ پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش میں بی ٹی ایس کے لاکھوں مداح موجود ہیں، تاہم اب تک گروپ نے جنوبی ایشیا میں کوئی کنسرٹ نہیں کیا، جبکہ ان کی انتظامیہ کی جانب سے بھی خطے کے کسی ممکنہ دورے کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ا س میوزیکل بینڈ میں 7 نوجوان شامل ہیں، جو اپنی آواز کے ساتھ ساتھ خوبصورتی کی وجہ سے بھی شہرت رکھتے ہیں۔

 بی ٹی ایس (beyond the scene) بینڈ کوریا کے شہر سیول سے تعلق رکھنے والے 7 نوجوانوں نے 2013 میں بنایا۔

پہلے اس بینڈ کا نام ‘بینگٹین بوائز’ رکھا گیا تھا، جس کے بعد 2017 میں اس کا نام تبدیل کرکے بی ٹی ایس (beyond the scene) رکھ دیا گیا۔

اس بینڈ نے ہپ ہاپ میوزک سے آغاز کیا تاہم اب کئی انداز کی موسیقی میں یہ اپنے گانے ریلیز کرتے ہیں،  بینڈ میں جنگ کک، پارک جیمن، وی، سوگا، جن، آرایم، اور جنگ ہوسیوک نامی نوجوان موسیقار شامل ہیں۔

editor

Related Articles