پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں شامل پٹرولیم لیوی، مختلف ٹیکسز اور مارجنز کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں، جن سے معلوم ہوتا ہے کہ حکومت ہر لیٹر پر نمایاں رقم مختلف مدحکومت پیٹرول و ڈیزل پر فی لیٹر کتنا ٹیکس وصول کر رہی ہے؟ تفصیلات سامنے آ گئیں
میں وصول کر رہی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک لیٹر پیٹرول پر مجموعی طور پر 125 روپے 73 پیسے جبکہ ایک لیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 112 روپے 65 پیسے پٹرولیم لیوی، ٹیکسز اور دیگر مارجنز کی مد میں شامل کیے جا رہے ہیں۔
دستاویزات کے مطابق 18 جولائی 2026 سے ایک لیٹر پیٹرول کی بنیادی لاگت 191 روپے 42 پیسے ہے، تاہم حکومت نے اس کی فروختی قیمت 315 روپے 15 پیسے فی لیٹر مقرر کی ہے۔
اس قیمت میں 80 روپے پٹرولیم لیوی، 5 روپے کلائمیٹ سپورٹ لیوی، 18 روپے 16 پیسے کسٹمز ڈیوٹی، 6 روپے 95 پیسے ان لینڈ فریٹ ایکولائزیشن مارجن، 7 روپے 87 پیسے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا مارجن اور 8 روپے 64 پیسے ڈیلرز مارجن شامل ہے۔
اسی طرح دستاویزات کے مطابق ایک لیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل کی بنیادی لاگت 241 روپے 70 پیسے ہے، جبکہ حکومت نے اس کی قیمت 354 روپے 35 پیسے فی لیٹر مقرر کی ہے۔
سرکاری دستاویزات کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں مجموعی طور پر 112 روپے 65 پیسے پٹرولیم لیوی، مختلف ٹیکسز اور مارجنز کی مد میں شامل کیے جا رہے ہیں، جو صارفین کی جانب سے ادا کی جانے والی حتمی قیمت کا اہم حصہ ہیں۔
یہ تفصیلات ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عوامی اور معاشی حلقوں میں مسلسل توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں، جبکہ ایندھن کی قیمتوں میں ردوبدل کے اثرات ٹرانسپورٹ، اشیائے ضروریہ اور مجموعی مہنگائی پر بھی نمایاں طور پر مرتب ہوتے ہیں۔