محکمہ موسمیات کے تعاون سے اے آئی پر مبنی جدید ملٹی ہیزرڈ ارلی وارننگ سسٹم متعارف کرا دیا

محکمہ موسمیات کے تعاون سے اے آئی پر مبنی جدید ملٹی ہیزرڈ ارلی وارننگ سسٹم متعارف کرا دیا

محکمہ موسمیات نے چینی محکمہ موسمیات کے تعاون سے مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی جدید ملٹی ہیزرڈ ارلی وارننگ سسٹم متعارف کرا دیا ہے، جس کا مقصد ملک میں قدرتی آفات کی بروقت پیش گوئی اور وارننگ کے نظام کو مزید مؤثر بنانا ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جدید کلاؤڈ بیسڈ پلیٹ فارم مختلف موسمیاتی ماڈلز کو یکجا کرکے ملک کے کسی بھی مقام کے لیے اینسمبل فورکاسٹ تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ اس جدید نظام کے ذریعے سیلاب، خشک سالی، گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے (GLOF) اور دیگر شدید موسمی واقعات کی زیادہ درست اور بروقت پیش گوئی ممکن ہو سکے گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مصنوعی ذہانت پر مبنی فورکاسٹ جنریٹر آپریشنل پیش گوئیوں کے معیار میں نمایاں بہتری لائے گا، جس سے متعلقہ اداروں کو بروقت فیصلے کرنے میں مدد ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں :آج پھر بادل برسیں گے ! محکمہ موسمیات کی پیشگوئی آگئی

حکام کا کہنا ہے کہ بہتر پیش گوئی اور بروقت انتباہ کے باعث قدرتی آفات سے ہونے والے نقصانات کو کم کرنے، قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ اور ہنگامی اقدامات کو مؤثر بنانے میں مدد ملے گی۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان موسمیاتی تعاون اب صرف نظام کی تنصیب تک محدود نہیں رہا بلکہ مشترکہ تحقیق، جدت اور مصنوعی ذہانت پر مبنی جدید موسمیاتی خدمات کے فروغ تک پھیل چکا ہے۔

حکام کے مطابق یہ نظام پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں کے بڑھتے ہوئے اثرات سے نمٹنے اور قدرتی آفات کے خطرات کو کم کرنے کے لیے ایک اہم قدم ثابت ہوگا۔

editor

Related Articles