صوبائی حکومت نے سرکاری ملازمین کے لیے 7 فیصد ایڈہاک ریلیف الاؤنس کی منظوری دے دی

صوبائی حکومت نے سرکاری ملازمین کے لیے 7 فیصد ایڈہاک ریلیف الاؤنس کی منظوری دے دی

بلوچستان حکومت نے سرکاری ملازمین کے لیے 7 فیصد ایڈہاک ریلیف الاؤنس کی منظوری دے دی ہے، محکمہ خزانہ بلوچستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ الاؤنس صوبے کے ریگولر ملازمین کو فراہم کیا جائے گا، جس کا مقصد ملازمین کو موجودہ معاشی حالات میں مالی سہولت فراہم کرنا ہے۔

اعلامیے کے مطابق بی پی ایس ایک سے 22 تک کے ریگولر ملازمین اس ایڈہاک ریلیف الاؤنس کے اہل ہوں گے، یہ الاؤنس یکم جولائی 2026 سے نافذ العمل ہوگا اور ملازمین کو ان کی بنیادی تنخواہ کی بنیاد پر ادا کیا جائے گا۔

محکمہ خزانہ کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 7 فیصد ایڈہاک ریلیف الاؤنس رننگ بیسک پے کے حساب سے دیا جائے گا، اس کا مطلب ہے کہ ملازمین کی موجودہ بنیادی تنخواہ کو بنیاد بنا کر الاؤنس کا تعین کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں :سرکاری ملازمین کے لئے بڑی خوشخبری،ہاؤس ریکوزیشن الاؤنس میں نمایاں اضافہ

حکومت بلوچستان کے مطابق یہ الاؤنس انکم ٹیکس کے قوانین کے تابع ہوگا، جبکہ اسے ملازمین کی پنشن اور گریجویٹی کے حساب میں شامل نہیں کیا جائے گا، اسی طرح اضافی نوعیت کی رخصت (ایکسٹرا آرڈینری رخصت) کے دوران ملازمین کو یہ الاؤنس قابلِ ادائیگی نہیں ہوگا۔

محکمہ خزانہ نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے کہ منظور شدہ پالیسی کے مطابق الاؤنس کی ادائیگی کا عمل مکمل کیا جائے تاکہ اہل ملازمین کو بروقت مالی فائدہ پہنچ سکے۔

حکومت بلوچستان کا کہنا ہے کہ ملازمین کو ریلیف فراہم کرنا حکومتی ترجیحات میں شامل ہے اور اس اقدام سے سرکاری ملازمین کو بڑھتے ہوئے اخراجات کے دباؤ کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

editor

Related Articles