بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ کے علاقے کلی نسائی میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے اہم سرغنہ عادل شاہ عرف درویش کو ہلاک کر دیا۔
مصدقہ اطلاعات کی بنیاد پر سکیورٹی فورسز نے کلی نسائی میں کارروائی کی، جس کے نتیجے میں انتہائی مطلوب دہشت گرد عادل شاہ عرف درویش مارا گیا۔
ذرائع کے مطابق عادل شاہ عرف درویش 2020 سے فتنہ الخوارج سے منسلک تھا اور اس نے افغانستان میں تربیت حاصل کی تھی۔ وہ افغانستان سے پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے داخل ہوا تھا، تاہم سکیورٹی فورسز نے مؤثر انٹیلی جنس اور کامیاب کارروائی کے ذریعے اسے ہلاک کر دیا۔