فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کی آواران میں ناکہ لگا کر مسافروں کو لوٹنے کی کوشش ناکام ، 8 ہلاک

فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کی آواران میں ناکہ لگا کر مسافروں کو لوٹنے کی کوشش ناکام ، 8 ہلاک

خاران کے علاقے جنگیان میں دہشت گردوں کی جانب سے سڑک پر رکاوٹیں کھڑی کرکے عام شہریوں اور گاڑیوں کی نقل و حرکت روکنے کی کوشش ناکام۔ اطلاعات کے مطابق مسافر اور مقامی گاڑیاں زبردستی روکی جا رہی تھیں اور شہریوں کو ہراساں کیا جا رہا تھا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی سے قبل مزید چار مسلح افراد اپنے ساتھیوں کی مدد کے لیے موقع پر پہنچے جس کے بعد دہشت گردوں کی تعداد آٹھ ہوگئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام افراد کے ایک مقام پر جمع ہونے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے درست نشانہ لگا کر راکٹ حملہ کیا۔

  یہ بھی پڑھیں :بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کی کاروائیاں،72 گھنٹوں میں فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے 48 دہشتگرد ہلاک

ذرائع کے مطابق کارروائی میں سڑک بلاک کرنے اور شہریوں کو ہراساں کرنے میں ملوث تمام آٹھ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی اقدامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں :بلوچستان، کلی زائیک میں کارروائی، مشتاق احمد عرف کوہ یار سمیت فتنہ الہندوستان کے 2 دہشتگرد ہلاک، 3 زخمی

سیکیورٹی حکام کے مطابق شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور بلوچستان میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے عسکریت پسند عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

editor

Related Articles