آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا ؟نئی پیشگوئی آگئی

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا ؟نئی پیشگوئی آگئی

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیشگوئی کی ہے، تاہم گلگت بلتستان اور بالائی خیبرپختونخوا کے بعض علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے دیر، سوات، چترال، کوہستان اور بٹگرام میں شام اور رات کے اوقات میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے، جبکہ مری، گلیات اور ملحقہ علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔

سندھ میں موسم گرم اور مرطوب

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے، کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے ساتھ بعض مقامات پر بونداباندی بھی ہوسکتی ہے۔

بلوچستان میں بھی گرمی برقرار

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، جبکہ صوبے کے ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں :شدید گرمی اور حبس، کہیں بادل برسنے کو تیار! محکمہ موسمیات کی پیشگوئی آگئی

گلگت بلتستان میں بارش کا امکان

 محکمہ موسمیات کے مطابق جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے، جبکہ کشمیر میں بھی مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کا موسم

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا، تاہم پنجاب، پٹن اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ریکارڈ کی گئی،اس دوران پنجاب میں سب سے زیادہ بارش سرگودھا میں 35 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، جبکہ لاہور میں 20 ملی میٹر بارش ہوئی۔

سبی میں پارہ 43 ڈگری تک پہنچ گیا

 گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ دادو میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

editor

Related Articles