پیٹرول پمپ بند ہونگے یا نہیں؟ ہڑتال پر بڑا ختلاف سامنے آگیا

پیٹرول پمپ بند ہونگے یا نہیں؟ ہڑتال پر بڑا ختلاف سامنے آگیا

پیٹرول پمپ بند کرنے کے معاملے پر پیٹرولیم ڈیلرز اور پیٹرول پمپ مالکان کے درمیان اختلافات سامنے آ گئے ہیں جس کے باعث ملک گیر ہڑتال کے حوالے سے فوری فیصلہ نہ ہو سکا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن اور پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن کے درمیان ہڑتال کے معاملے پر اتفاق رائے پیدا نہ ہو سکا۔ اگرچہ پیٹرول پمپ مالکان کی جانب سے ہڑتال پر زور دیا جا رہا ہے تاہم پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے فوری طور پر اس کی حمایت کرنے سے گریز کیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :اوگرا کا 500 پیٹرول پمپس سے متعلق حیران کن انکشاف

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے اس صورتحال کے پیش نظر اپنی ایگزیکٹو کمیٹی کا ایک اہم اجلاس بدھ کے روز طلب کر لیا ہےجس میں ملک بھر سے وابستہ ڈیلرز کی مشاورت سے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں اس بات پر غور کیا جائے گا کہ ملک گیر ہڑتال کی جائے یا احتجاج کے دیگر طریقے اختیار کیے جائیں۔ اس دوران اوگرا کی جانب سے دی گئی سات روزہ مہلت کو بھی زیر غور لایا جائے گا۔

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ حکومت نے ان کے مسائل کے حل کے لیے یقین دہانی کرائی ہے اور معاملات کو حل کرنے کے لیے ایک ہفتے کی مہلت طلب کی ہے۔ اسی وجہ سے فوری طور پر کسی ملک گیر ہڑتال کا اعلان نہیں کیا گیا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر کے ڈیلرز سے مشاورت کے بعد ہی حتمی فیصلہ کیا جائے گا جس سے اوگرا کو بھی باضابطہ طور پر آگاہ کیا جائے گا۔

 یہ بھی پڑھیں :آل پاکستان پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن کا ملک گیر ہڑتال کا ا علان

پیٹرولیم ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اگر حکومت مقررہ مدت کے دوران اپنے وعدوں پر عمل درآمد میں ناکام رہی تو پھر ملک گیر ہڑتال سمیت دیگر احتجاجی آپشنز پر غور کیا جائے گا۔

دوسری جانب پیٹرول پمپ مالکان کی جانب سے ہڑتال کے مطالبے اور ڈیلرز کی جانب سے فوری حمایت نہ ملنے کے باعث صورتحال غیر یقینی کا شکار ہے تاہم عوام کی نظریں بدھ کو ہونے والے اہم اجلاس پر مرکوز ہیں جہاں آئندہ کے لائحہ عمل اور ممکنہ ہڑتال کے بارے میں فیصلہ کیے جانے کا امکان ہے۔

editor

Related Articles