پاک سوزوکی نے اپنی نئی ہائبرڈ گاڑی ’سوزوکی فرونکس‘ کی قیمتوں میں ایک ہی دن کے اندر دوسری بار غیر متوقع تبدیلی کرتے ہوئے، پہلے سے کیے گئے بھاری اضافے پر ایک محدود مدت کی پروموشنل رعایت کا اعلان کر دیا ہے۔
منگل کو کمپنی نے اپنی سرکاری ویب سائٹ پر فرونکس کی قیمتوں میں زبردست اضافہ کیا تھا۔ پہلے اعلامیے کے مطابق فرونکس جی ایل ایکس 6 اے، ٹی مونو ٹون کی قیمت 6,299,999 روپے سے بڑھا کر 7,000,000 روپے کر دی گئی تھی، جبکہ جی ایل ایکس 6 اے، ٹی ٹو ٹون کی قیمت 6,374,999 روپے سے بڑھا کر 7,075,000 روپے تک پہنچا دی گئی تھی۔
قیمتوں کی تفصیلات ذیل میں دی گئی ہیں
گاڑی کا ماڈل |
پرانی قیمت |
نئی سرکاری قیمت |
محدود مدت کی رعایتی قیمت |
فرونکس جی ایل ایکس 6 اے/ٹی مونو ٹون |
6,299,999 روپے |
7,000,000 روپے |
6,700,000 روپے |
فرونکس جی ایل ایکس 6 اے/ٹی ٹو ٹون |
6,374,999 روپے |
7,075,000 روپے |
6,775,000 روپے |

