جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے

جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے

جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل امیر العظیم انتقال کرگئے،ترجمان جماعت اسلامی نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ طویل عرصے سے علیل تھے اور کینسر کے مرض میں مبتلا تھے،ترجمان کے مطابق امیر العظیم کی نماز جنازہ کے وقت اور مقام کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

امیر العظیم جماعت اسلامی کی طلبہ اور سیاسی جدوجہد میں ایک نمایاں نام رہے، وہ پنجاب یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین کے منتخب صدر اور اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلیٰ بھی رہ چکے تھے۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان کے ممتاز کارٹونسٹ اور ماہرِ اسلامی فنِ تعمیر انتقال کر گئے

زمانہ طالب علمی میں انہوں نے ضیاء الحق دور میں طلبہ یونینز کی بحالی کے لیے لانگ مارچ کی قیادت کی، جس پر انہیں جیل کی سزا بھی کاٹنا پڑی۔

امیر العظیم طویل عرصے تک جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات کے منصب پر بھی فائز رہے اور بعد ازاں جماعت کے سیکرٹری جنرل کی ذمہ داریاں سنبھالیں، ان کے انتقال پر جماعت اسلامی کے رہنماؤں اور کارکنوں کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

editor

Related Articles