آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔
اوگرا کے اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 375 روپے 4 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے، جس کے بعد ملک بھر میں پیٹرول پمپس پر صارفین سے نئی مقررہ قیمتوں کے مطابق وصولی کی جائے گی۔حکام کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں اور درآمدی لاگت میں ہونے والی تبدیلیوں کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرول پمپس کی بندش سے متعلق پاکستان بزنس فورم کا مطالبہ بھی سامنے آگیا
قبل ازیں آل پاکستان پیٹرول پمپس ایسوسی ایشن نے وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کی جانب سے مطالبات کے حل کی یقین دہانی کے بعد ملک گیر ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان کر دیا، جس کے بعد آج رات سے پیٹرول پمپس بند کرنے کی کال واپس لے لی گئی۔

