سرکاری ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری، تنخواہوں کی تاریخ بدل گئی

سرکاری ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری، تنخواہوں کی تاریخ بدل گئی

پنجاب حکومت نے یکم اور 2 اگست کو ہفتہ اور اتوار کی سرکاری تعطیلات کے پیش نظر صوبے بھر کے سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو بروقت مالی سہولت فراہم کرنے کے لیے جولائی 2026 کی تنخواہیں، الاؤنسز اور پنشن قبل از وقت جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ خزانہ پنجاب نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو فوری عملدرآمد کی ہدایات دے دی ہیں۔

محکمہ خزانہ کے مطابق پنجاب حکومت کے تمام سرکاری ملازمین کو جولائی کی تنخواہیں اور تمام واجب الاؤنسز 31 جولائی 2026 کو ادا کیے جائیں گے جبکہ صوبے بھر کے سول پنشنرز کو بھی اسی روز جولائی کی پنشن جاری کر دی جائے گی تاکہ تعطیلات کے دوران انہیں کسی قسم کی مالی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

حکام کے مطابق گورنر پنجاب نے 31 جولائی کو تنخواہوں، الاؤنسز اور پنشن کی قبل از وقت ادائیگی کی باضابطہ منظوری دے دی ہے  جس کے بعد محکمہ خزانہ نے اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب، تمام ضلعی ٹریژری دفاتر، ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس افسران اور متعلقہ مالیاتی اداروں کو فوری انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:گاڑیوں کی قیمتوں سے متعلق ٹویوٹا کمپنی نے بڑا اعلان کر دیا

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام بینک اس امر کو یقینی بنائیں کہ 31 جولائی کو ملازمین کی تنخواہیں اور پنشنرز کی پنشن ان کے اکاؤنٹس میں بروقت منتقل ہو جائے تاکہ تعطیلات کے باعث ادائیگی میں کوئی تاخیر نہ ہو۔

محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ ملازمین اور پنشنرز کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے، کیونکہ یکم اور 2 اگست کو ہفتہ وار تعطیلات کی وجہ سے معمول کے مطابق ادائیگی میں تاخیر کا امکان تھا۔ حکومت چاہتی ہے کہ تمام سرکاری ملازمین اور پنشنرز تعطیلات سے قبل اپنی تنخواہیں اور پنشن حاصل کر سکیں اور انہیں روزمرہ اخراجات یا بینکاری معاملات میں کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

یہ بھی پڑھیں:صوبائی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں بڑا اضافہ، نئے پے سکیل نافذ ،نوٹفکیشن جاری

حکام کے مطابق تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ادائیگی کے عمل میں شفافیت، بروقت کارروائی اور بینکوں کے ساتھ مکمل رابطہ یقینی بنایا جائے تاکہ صوبے بھر میں تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی بغیر کسی رکاوٹ کے مکمل ہو سکے۔

Qaisar Mirza
editor

Related Articles