واٹس ایپ نے ویب اور ڈیسک ٹاپ ایپ میں نیا فیچر متعارف کرادیا

واٹس ایپ نے ویب اور ڈیسک ٹاپ ایپ میں نیا فیچر متعارف کرادیا

میٹا نے واٹس ایپ ویب اور ونڈوز ڈیسک ٹاپ ایپ کے لیے نیا فیچر متعارف کرا دیا، جس کے تحت صارفین اب پی ڈی ایف فائلیں ڈاؤن لوڈ کیے بغیر براہِ راست چیٹ کے اندر دیکھ سکیں گے۔

کمپنی نے اس مقصد کے لیے اڈوب کے ساتھ شراکت داری کی ہے، جس کے بعد واٹس ایپ ویب اور ونڈوز ڈیسک ٹاپ ایپ میں اڈوب ایکروبیٹ سپورٹ شامل کر دی گئی ہے۔

نئے فیچر کی مدد سے صارفین چیٹ کے اندر ہی پی ڈی ایف فائل کھول سکیں گے، جبکہ ہائی لائٹ، اینوٹیشنز اور دیگر بنیادی ایڈیٹنگ سہولیات سے بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔ اس سے قبل پی ڈی ایف فائل دیکھنے کے لیے اسے پہلے ڈیوائس میں ڈاؤن لوڈ کرنا ضروری ہوتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان مخالف پروپیگنڈا کرنے والا افغان طالبان سے منسلک المرصاد واٹس ایپ چینل پاکستان میں بند

میٹا کے مطابق یہ فیچر دنیا بھر میں واٹس ایپ ویب اور ونڈوز ڈیسک ٹاپ ایپ استعمال کرنے والے صارفین کے لیے جاری کر دیا گیا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ چیٹ کے اندر پی ڈی ایف فائل دیکھنے کے باوجود واٹس ایپ کی اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن برقرار رہے گی۔

میٹا نے واٹس ایپ کے لیے مزید نئے فیچرز کا بھی اعلان کیا ہے، جن میں آئی پیڈ پر براہِ راست نیا واٹس ایپ اکاؤنٹ بنانے کی سہولت، کار پلے اور اینڈرائیڈ آٹو کے لیے ری ڈیزائن ایپ، اور واٹس ایپ اسٹیٹس میں مختلف میوزک سروسز سے براہِ راست گانے شیئر کرنے کا فیچر شامل ہیں۔

Related Articles