بھارتی فورسز کا مقبوضہ کشمیر میں کریک ڈاون، 3500 افراد کو حراست میں لے لیا

بھارتی فورسز کا مقبوضہ کشمیر میں کریک ڈاون، 3500 افراد کو حراست میں لے لیا

مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی سیکیورٹی فورسز نے بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 3,500 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ حالیہ برسوں میں وادی میں ہونے والے سب سے بڑے سیکیورٹی آپریشنز میں سے ایک قرار دیا جا رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق بھارتی فورسز نے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے، متعدد گھروں کی تلاشی لی اور سینکڑوں افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کے لیے نامعلوم مقامات پر منتقل کیا۔

دوسری جانب انسانی حقوق کی تنظیموں نے اس کارروائی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بڑے پیمانے پر گرفتاریاں، گھروں پر چھاپے اور مکانات کی مسماری اجتماعی سزا  کے مترادف ہیں، جو بنیادی انسانی حقوق کے اصولوں کے منافی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں دہشتگردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ،افغانستان دہشتگردوں کو روکنے میں ناکام ہے، وزیرِاعظم

انسانی حقوق کے کارکنوں نے مطالبہ کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں شہریوں کے حقوق کا احترام یقینی بنایا جائے اور سیکیورٹی کارروائیوں کے دوران بین الاقوامی انسانی حقوق کے معیارات پر عمل کیا۔

Related Articles