پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے یومیہ تعین کے تحت حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 383 روپے 46 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
اسی طرح پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 66 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 335 روپے 18 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
حکومت کی جانب سے جاری کردہ نئی قیمتوں کا اطلاق 25 جولائی 2026 سے ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرول، موبائل اور انٹرنیٹ مہنگا ہونے کے بعد ادویات کی قیمتوں سے متعلق بھی اہم خبر آگئی
یاد رہے کہ 20 جولائی کو وفاقی حکومت نے عوام کو معمولی ریلیف دیتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں 35 پیسے فی لیٹر کمی کی تھی، اس کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 315 روپے 80 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی تھی جب کہ ڈیزل کی قیمت 5 روپے 71 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد 360 روپے 6 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی تھی۔
پھر 21 جولائی کو حکومت نے پیٹرول 4 روپے 93 پیسے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا تھا، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 320 روپے 73 پیسے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 367 روپے 21 پیسے فی لیٹر مقرر ہوئی تھی۔
اس کے اگلے روز 22 جولائی کو بھی پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا تھا، حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے اضافہ کیا تھا، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی تھی جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 7 روپے 83 پیسے کا اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 375 روپے 4 پیسے فی لیٹر ہوگئی تھی۔
گزشتہ روز 23 جولائی کو بھی حکومت کی جانب سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 40 پیسے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے بڑھائے گئے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے مقرر ہوگئی تھی۔

