کیا کیٹی پیری اور جسٹن ٹروڈو شادی کرنے والے ہیں؟ نئی رپورٹ سامنے آگئی

کیا کیٹی پیری اور جسٹن ٹروڈو شادی کرنے والے ہیں؟ نئی رپورٹ سامنے آگئی

امریکی گلوکارہ کیٹی پیری اور کینیڈا کے سابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈو سے متعلق ایک نئی غیر ملکی رپورٹ نے دونوں کی  شادی کی افواہوں کو مزید تقویت دے دی ہے۔

غیر ملکی ویب سائٹ ریڈار آن لائن کی رپورٹ میں نام ظاہر نہ کرنے والے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ دونوں مستقبل کی مشترکہ زندگی کے حوالے سے منصوبہ بندی کر رہے ہیں اور ممکنہ شادی کی تقریب کے انتظامات پر بھی غور کر رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوسم اس ممکنہ شادی کی تقریب کی صدارت کے لیے کیٹی پیری اور جسٹن ٹروڈو کی پہلی پسند ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیوسم دونوں کے قریبی دوست اور حامی سمجھے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :پرچہ لیک احتجاج پر سلمان خان کا ردعمل، طلبہ سے گھروں کو لوٹنے کی اپیل

رپورٹ میں مزید دعویٰ کیا گیا ہے کہ کیٹی پیری اور جسٹن ٹروڈو ان دنوں جنوبی کیلیفورنیا میں گلوکارہ کی رہائش گاہ پر ایک ساتھ زیادہ وقت گزار رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اگر دونوں شادی کرتے ہیں تو ان کا مستقل طور پر کیلیفورنیا میں رہائش اختیار کرنے کا بھی ارادہ ہے۔

اسی رپورٹ میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ اگر مستقبل میں گیون نیوسم امریکی صدارتی انتخاب میں حصہ لیتے ہیں تو انہیں کیٹی پیری اور جسٹن ٹروڈو کی حمایت حاصل ہو سکتی ہے، جس سے سیاسی اور عوامی سطح پر فائدہ پہنچنے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :عطاء اللہ عیسی خیلوی نے اپنی قبر کیوں، کہاں تیا ر کروا َ رکھی ہے؟ حیران کن انکشاف

واضح رہے کہ جسٹن ٹروڈو نے 2005 میں صوفی گریگوار سے شادی کی تھی، تاہم دونوں نے 2023 میں علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔ ان کے تین بچے ہیں۔ دوسری جانب کیٹی پیری کی شادی 2010 میں اداکار رسل برانڈ سے ہوئی تھی، جو 2012 میں ختم ہو گئی۔ بعد ازاں وہ اداکار اورلینڈو بلوم کے ساتھ تعلق میں رہیں، جن سے ان کی ایک بیٹی ڈیزی ہے۔

تاہم کیٹی پیری، جسٹن ٹروڈو یا گیون نیوسم کی جانب سے ان دعوؤں پر تاحال کوئی باضابطہ تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی، اس لیے ان اطلاعات کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

editor

Related Articles