پاکستانیوں کے لیے اقوام متحدہ میں ملازمت کا سنہری موقع، درخواستیں طلب

پاکستانیوں کے لیے اقوام متحدہ میں ملازمت کا سنہری موقع، درخواستیں طلب

اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یواین ڈی پی ) میں پاکستانیوں کے لیے عالمی سطح پر کیریئر بنانے کے بہترین مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔

پاکستان کے اعلیٰ تعلیم یافتہ اور باصلاحیت نوجوانوں کے لیے ایک بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے،  اگر آپ بین الاقوامی ادارے میں کام کرنے کا خواب رکھتے ہیں تو اب یہ خواب حقیقت بن سکتا ہے، کیونکہ اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (UNDP) نے مختلف ممالک میں پیشہ ورانہ آسامیوں کے لیے پاکستانی امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔

یہ موقع نہ صرف ایک باوقار ملازمت حاصل کرنے کا ذریعہ ہے بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرنے کا بھی بہترین موقع ہے۔

بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، پاکستانی شہری دنیا کے مختلف ممالک میں موجود یو این ڈی پی جابز کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ ان آسامیوں کا مقصد ایسے ماہر اور تعلیم یافتہ افراد کو موقع فراہم کرنا ہے جو بین الاقوامی ماحول میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانا چاہتے ہیں۔

کن امیدواروں کے لیے یہ موقع ہے؟

اعلامیے کے مطابق امیدوار کے پاس کم از کم اعلیٰ تعلیمی قابلیت ہونا ضروری ہے تاہم متعلقہ شعبے میں تجربہ رکھنے والے افراد کو ترجیح دی جائے گی،  دلچسپ بات یہ ہے کہ بعض آسامیوں کے لیے بیچلر ڈگری رکھنے والے امیدوار بھی اہل قرار دیے جا سکتے ہیں، بشرطیکہ ان کے پاس مطلوبہ پیشہ ورانہ تجربہ موجود ہو۔

اس اقدام سے ان نوجوانوں کو بھی فائدہ پہنچ سکتا ہے جو کئی برسوں سے بین الاقوامی اداروں میں ملازمت کے مواقع تلاش کر رہے ہیں اور اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو عالمی سطح پر آزمانا چاہتے ہیں۔

یو این ڈی پی میں پیشہ ورانہ عہدوں کا تجربہ کے لحاظ سے درج ذیل گریڈز میں تعین کیا جاتا ہے، پی 2 کیلیے 2 سے 4 سال کا تجربہ۔ پی 3کیلیے 5 سے 7 سال کا تجربہ ۔ پی  4کیلیے 7 سے 9 سال کا تجربہ پی 5 کیلیے 12 سال کا تجربہ اور ڈی ون / ڈی ٹو کیلیے 15 سے 17 سال یا اس سے زیادہ تجربہ درکار ہے۔

یہ بھی پڑھیں :نئی بھرتیاں ، سرکاری نوکری کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری آگئی

اس لیے امیدواروں کو چاہیے کہ درخواست دینے سے پہلے اپنی تعلیم اور تجربے کو مطلوبہ معیار کے مطابق ضرور جانچ لیں۔

عالمی کیریئر کے ساتھ نئی راہیں

یو این ڈی پی میں ملازمت صرف ایک نوکری نہیں بلکہ عالمی سطح پر سیکھنے اور ترقی کرنے کا موقع بھی ہے،  منتخب امیدوار مختلف ممالک میں خدمات انجام دیں گے، نئی ثقافتوں سے آگاہ ہوں گے اور بین الاقوامی ٹیموں کے ساتھ کام کرنے کا قیمتی تجربہ حاصل کریں گے۔

ماہرین کے مطابق اس طرح کے مواقع نہ صرف فرد کے کیریئر کو نئی سمت دیتے ہیں بلکہ پاکستان کے مثبت تشخص کو بھی عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

درخواست کیسے دی جائے؟

بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ نے نوجوان پیشہ ور افراد، یونیورسٹی گریجویٹس اور تجربہ کار ماہرین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔ دلچسپی رکھنے والے امیدوار مزید معلومات حاصل کرنے اور آن لائن درخواست جمع کرانے کے لیے UNDP Jobs Portal سے رجوع کر سکتے ہیں۔

ملک میں روزگار کے محدود مواقع کے درمیان اقوام متحدہ میں نوکری کا یہ اعلان پاکستانی نوجوانوں کے لیے امید کی ایک نئی کرن بن کر سامنے آیا ہے،  اگر آپ مطلوبہ تعلیم اور تجربہ رکھتے ہیں تو یہ موقع ضائع نہ کریں، کیونکہ ایک عالمی ادارے میں ملازمت نہ صرف آپ کے مستقبل کو روشن بنا سکتی ہے بلکہ پاکستان کا نام بھی عالمی سطح پر نمایاں کر سکتی ہے۔

editor

Related Articles