پاکستان ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کے لیےعبد اللہ فضل کی جگہ عبد اللہ شفیق کو قومی ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ذرائع کا بتانا ہےکہ عبد اللہ شفیق گیانا میں موجود گلوبل سپر لیگ میں ان ایکشن ہیں۔
واضح رہے کہ عبد اللہ فضل انجری کے باعث ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہو گئے تھے، پی سی بی جے تاحال عبد اللہ فضل کے متبادل کا اعلان نہیں کیا، سعود شکیل بھی قومی ٹیسٹ ٹیم کو جوائن کر رہے ہیں۔
یاد رہے سعود شکیل کو انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے سلیکٹ کیا گیا تھا، سعود شکیل کی کراچی سے روانگی فائنل ہو چکی ہے۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی دونوں کھلاڑیوں کی شمولیت کا اعلان جلد کرے گا۔
خیال رہے کہ لاہور میں سلیکشن کمیٹی کے رکن عاقب جاوید نے قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کیا تھا جس میں پاکستان کی 16 رکنی اسکواڈ میں بابر اعظم کپتان، شان مسعود، امام الحق، اذان اویس ، عبداللّٰہ فضل، سلمان علی آغا، غازی غوری اور محمد رضوان ، ساجد خان، علی عثمان، عامر جمال، محمد علی، محمد عباس، عبید شاہ، اویس ظفر اور خرم شہزاد بھی شامل ہیں۔
مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل فٹنس مسائل کی وجہ سے اسکواڈ کا حصہ نہیں بنے تھے ۔
خیال رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز کل25 جولائی سے ہوا تھا ، جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ 2 سے 6 اگست تک کوئنز پارک اوول پورٹ آف سپین میں ہوگا۔
دونوں میچز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025-27 کا حصہ ہیں۔ پاکستان کے لیے یہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے موجودہ سائیکل کی تیسری جبکہ بیرون ملک دوسری ٹیسٹ سیریز ہوگی۔