اوگرا نے ملک بھر کے پیٹرول پمپس کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کافیصلہ کرلیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق فلنگ اسٹیشنز پر تیل کی آمد، فروخت اور دستیاب اسٹاک کی ریئل ٹائم مانیٹرنگ کے لیے اوگرا کا تجویز کردہ سمارٹ فون استعمال کرنا لازم قرار دے دیا گیا۔
اوگرا کے تجویز کردہ موبائل فونز میں خصوصی موبائل ایپ دستیاب کی گئی ہے، فلنگ اسٹیشنزکو اوگرا کا تجویز کردہ مخصوص کمپنی کااسمارٹ فون استعمال کرنے کا پابند کردیاگیا ہے۔
اس ضمن میں پیٹرول پمپ کے لیے دو اسمارٹ فون لازمی قرار دیئے گئے ہیں۔
متعلقہ آئل مارکیٹنگ کمپنی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کے میکانزم پر عمل درآمد کرانے کی پابند ہوگی، مخصوص کمپنی کے تیار کردہ سمارٹ فونز کےلیے پمپ مالکان کو 72ہزار روپے فی کس اداکرنا پڑے ہیں۔
اس حوالے سے پیٹرول پمپ مالکان کاکہناہے کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے ذریعے تقریبا 25سے 26ہزار اسمارٹ فون فراہم کئے گئے ہیں ، حکمنامے پر عمل درآمد کرنے سے مخصوص کمپنی کے 80سے 90 کروڑ روپے کے موبائل فونز فوری فروخت ہوئے ہیں ،پیٹرول پمپ مالکان کو موبائل خریدنے پر مجبور کیا گیا ۔
پمپ مالکان کامزیدکہنا ہے کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے ہر فلنگ اسٹیشن کے لیے تقریباً 72 ہزار روپے کی کٹوتی کی ،یہ رقم کس قانونی اختیار کے تحت کاٹی گئی، اس کی منظوری کس نے دی اور اس کا مکمل حساب کتاب عوام اور ڈیلرز کے سامنے کب رکھا جائے گا؟
ڈیجیٹل نگرانی سے تیل کی مصنوعی قلت، ذخیرہ اندوزی، اسمگلنگ اور اسٹاک میں ہیر پھیر کی روک تھام ہوگی، مستقبل میں کسی بھی سبسڈی پروگرام کو زیادہ شفاف انداز میں چلانے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔