کشمور ہو یا کشمیر، کوئی حقِ حاکمیت،حقِ ملکیت پر سیاسی ڈاکا نہیں ڈالنے دے گا،بلاول بھٹو

کشمور ہو یا کشمیر، کوئی حقِ حاکمیت،حقِ ملکیت پر سیاسی ڈاکا نہیں ڈالنے دے گا،بلاول بھٹو

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر کے انتخابات کے تناظر میں مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نوازشریف کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر ہو یا کشمور، میرپور ہو یا میرپور خاص، عوام اپنے مستقبل کے فیصلے کا اختیار خود رکھتے ہیں اور کسی کو ان کے حقِ حاکمیت اور حقِ ملکیت پر سیاسی ڈاکا ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میاں صاحب! برا نہ مانیں، کشمیر اور کشمور کے ناموں میں ہی نہیں بلکہ عوامی مزاج میں بھی مماثلت ہے، دونوں جگہوں کے لوگ اپنے حقوق، عزت اور مستقبل کے فیصلے خود کرنے کا حق رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام کسی دوسرے شہر یا صوبے کو اپنے مستقبل کا اختیار نہیں دیں گے بلکہ اپنے ووٹ کے ذریعے خود فیصلہ کریں گے کہ انہیں کس سمت میں آگے بڑھنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :الیکشن کے تمام انتظامات مکمل، پولنگ میٹریل ریٹرننگ افسران تک پہنچا دیا گیا ہے،چیف سیکرٹری آزاد کشمیر

پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے مسلم لیگ (ن) کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ گزشتہ انتخابات میں کشمیر اور کشمور کے عوام نے ن لیگ کو مسترد کیا تھا، جبکہ اب ایک بار پھر عوام کے پاس موقع ہے کہ وہ اپنے ووٹ کی طاقت سے فیصلہ کریں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ میرپور خاص کی طرح میرپور کے عوام بھی تیر کے نشان پر اعتماد کا اظہار کریں گے اور شیر کا مقابلہ سیاسی میدان میں کریں گے،انہوں نے کہا کہ کشمیر اور کشمور کے عوام اپنے حقوق، وسائل اور مستقبل کے حوالے سے بااختیار فیصلے چاہتے ہیں، کوئی بھی طاقت عوام کے مینڈیٹ کو نظر انداز نہیں کر سکتی۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی ہمیشہ عوام کے حقِ حکمرانی، جمہوری اختیار اور مقامی فیصلوں کی حمایت کرتی رہی ہے اور انتخابات میں بھی عوام ماضی کے فیصلوں کو سامنے رکھتے ہوئے اپنے مستقبل کا تعین کریں گے۔

editor

Related Articles