پاکستان نے شاندار پرندے نما جدید جاسوس ڈرون متعارف کرا دیا

پاکستان نے شاندار پرندے نما جدید جاسوس ڈرون متعارف کرا دیا

پاکستان کا دفاعی کارنامہ ،  انڈس راس ایکسپو میں ایک شاندار پرندے کی شکل کا جاسوس ڈرون (BIAV) متعارف کرا دیا ہے .

پاکستان نے جدید دفاعی اور روبوٹکس ٹیکنالوجی کے میدان میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں  انڈس RAS ایکسپو میں ایک منفرد بایو انسپائرڈ ایریل وہیکل (BIAV) پیش کردیا ، یہ بائیو انسپائرڈ ڈرون بالکل اصلی پرندے کی طرح اڑتا ہے اور ماحول میں گھل مل کر خاموشی سے نگرانی اور انٹیلی جنس مشنز انجام دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

 جدید دفاعی ڈرون نے نمائش میں آنے والے شرکاء اور ٹیکنالوجی ماہرین کی بھرپور توجہ حاصل کی۔

رپورٹس کے مطابق اس منفرد ڈیزائن کا مقصد حساس علاقوں میں فضائی نگرانی کو زیادہ مؤثر اور کم نمایاں بنانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :دنیا کے کئی ممالک پاکستان کے لڑاکا طیاروں اور دفاعی ٹیکنالوجی کے حصول کے خواہشمند ہیں ، خواجہ آصف

ماہرین کے مطابق بایو انسپائرڈ ٹیکنالوجی مستقبل کی دفاعی حکمت عملی میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے ، دنیا کے کئی ممالک پہلے ہی قدرتی مخلوقات سے متاثر ہو کر جدید ڈرونز اور روبوٹک نظام تیار کر رہے ہیں، جبکہ پاکستان کی جانب سے اس نوعیت کے پلیٹ فارم کی نمائش مقامی تحقیق، انجینئرنگ اور دفاعی صلاحیتوں میں پیش رفت کی عکاسی کرتی ہے۔

editor

Related Articles