بیرونی ہینڈلرز کی ہدایات پر دھریک میں انتشاری اکٹھ کی کوشش،الیکشن کو سبوتاژ کرنےکا منصوبہ

بیرونی ہینڈلرز کی ہدایات پر دھریک میں انتشاری اکٹھ کی کوشش،الیکشن کو سبوتاژ کرنےکا منصوبہ

بیرونی ہینڈلرز کی ہدایت پر راولا کوٹ میں دھریک کے مقام پر ایک گروہ مسلح جتھے کو جمع کر رہاہے اور وہ آگے بڑھنے کی کوشش کر رہا ہے، ذرائع کا کہنا ہے دھریک میں ایک مسلح جتھہ موجود ہے ۔

یہ انتشاری عناصر آزاد کشمیر کے انتخابی عمل میں خلل ڈالنے کا منصوبہ بنا رکہے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کا مقصد حالات کو کشیدہ بنا کر تشدد کو ہوا دینا اور جانی نقصان کے ذریعے ایک مخصوص بیانیہ تشکیل دینا ہے جبکہ ان سرگرمیوں کے پیچھے غیر ملکی ہینڈلرز کی ہدایات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :کالعدم ایکشن کمیٹی پاکستان اور کشمیر کے تاریخی رشتے کو چیلنج کر رہی ہے،خواجہ آصف

ذرائع کا کہنا ہے کہ ریاست کسی دباؤ یا اشتعال انگیزی کے سامنے نہیں جھکے گی اور قانون کی عملداری ہر صورت یقینی بنائی جائے گی ، انتخابی عمل ہر صورت مقررہ شیڈول کے مطابق جاری رہے گا کیونکہ آزاد جموں و کشمیر کے عوام انتخابات کے انعقاد کے خواہاں ہیں۔

عوام نے انتشار پر مبنی سیاست کو مسترد کر دیا ہے اور خاص طور پرانتشاری کالعدم کمیٹی کے طرزِ عمل کو عوامی حمایت حاصل نہیں ہے عوام انتشاری بیانیہ مسترد کر کے الیکشن کے عمل میں بھرپور شرکت کررہے ہیں ۔

editor

Related Articles