آزاد کشمیر الیکشن میرپور ڈویژن کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں، ابتدائی نتائج کے مطابق کچھ حلقوں میں ن لیگ جبکہ کچھ حلقوں میں پیپلزپارٹی آگے ہے ایل اے 2 سے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق قاسم مجید نے کامیابی حاصل کرلی ، یہ نتائج حتمی نہیں ہیں اور حتمی اعلان الیکشن کمیشن کی جانب سے کیا جائے گا۔
تازہ ترین نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) 6 حلقوں میں آگے ہے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی 4 حلقوں میں برتری لیے ہوئے ہے تاہم تمام نتائج غیر حتمی ہیں اور حتمی اعلان الیکشن کمیشن آزاد کشمیر کی جانب سے کیا جائے گا۔
ایل اے 1 میرپور ون
حلقہ ایل اے 1 میرپور ون کے 139 پولنگ اسٹیشنز میں سے 107 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے اظہر صادق 12 ہزار 303 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کے محمد افسر شاہد 7 ہزار 278 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
ایل اے 2 میرپور ٹو
حلقہ ایل اے 2 میرپور ٹو کے تمام 149 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج مکمل ہوگئے، جس کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے قاسم مجید نے 12 ہزار 904 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کرلی ہے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے عظیم بخش چوہدری 8 ہزار 182 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
ایل اے 3 میرپور3
حلقہ ایل اے 3 میرپور3 کے تمام 161 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چوہدری یاسر سلطان 11 ہزار 676 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے چوہدری محمد سعید 9 ہزار 832 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
ایل اے 4 میرپور4
حلقہ ایل اے 4 میرپور فور کے تمام 162 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے چوہدری رخسار احمد 20 ہزار 172 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ پیپلز پارٹی کے چوہدری صہیب ارشد 13 ہزار 865 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
ایل اے 5 بھمبر ون (برنالہ)
حلقہ ایل اے 5 بھمبر ون کے 176 پولنگ اسٹیشنز میں سے 115 کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے وقار احمد نور 21 ہزار 573 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کے چوہدری پرویز اشرف 18 ہزار 406 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
ایل اے 6 بھمبر ٹو (سماہنی)
حلقہ ایل اے 6 بھمبر ٹو کے 195 پولنگ اسٹیشنز میں سے 100 کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے چوہدری محمد رزاق 21 ہزار 210 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ استحکام پاکستان پارٹی کے علی شان چوہدری 11 ہزار 354 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
ایل اے 7 بھمبر تھری
حلقہ ایل اے 7 بھمبر تھری کے 237 پولنگ اسٹیشنز میں سے 51 کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے چوہدری طارق فاروق 9 ہزار 178 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ آزاد امیدوار چوہدری انوار الحق 5 ہزار 64 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
ایل اے 8 کوٹلی ون
حلقہ ایل اے 8 کوٹلی ون کے 155 پولنگ اسٹیشنز میں سے 10 کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے ظفر اقبال ملک 1221 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ مسلم لیگ (ن) کے ملک محمد نواز خان 1174 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
ایل اے 9 کوٹلی ٹو
حلقہ ایل اے 9 کوٹلی ٹو کے 178 پولنگ اسٹیشنز میں سے 119 کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے عمیر نعیم 23 ہزار 568 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کے جاوید اقبال بڈھانوی 15 ہزار 382 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
ایل اے 10 کوٹلی تھری
حلقہ ایل اے 10 کوٹلی تھری کے 169 پولنگ اسٹیشنز میں سے 36 کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے چوہدری محمد یاسین 6 ہزار 999 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ مسلم لیگ (ن) کے فتح محمود الحسن 3 ہزار 560 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
ایل اے 11 کوٹلی فور
حلقہ ایل اے 11 کوٹلی فور کے 206 پولنگ اسٹیشنز میں سے 2 کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چوہدری محمد اخلاق 254 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ مسلم لیگ (ن) کے محمد آصف 148 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
ایل اے 12 کوٹلی فائیو
حلقہ ایل اے 12 کوٹلی فائیو کے 207 پولنگ اسٹیشنز میں سے 40 کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چوہدری محمد یاسین 2613 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ مسلم لیگ (ن) کے محمد ریاست خان 1255 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
ایل اے 13 کوٹلی6 (کھوئی رٹہ)
حلقہ ایل اے 13 کوٹلی 6 کے 193 پولنگ اسٹیشنز میں سے 110 کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے راجہ ایاز احمد خان 13 ہزار 63 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے محمد ولید انقلابی 8 ہزار 995 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
نوٹ ۔تمام نتائج غیر حتمی اور غیر سرکاری ہیں، حتمی نتائج کا اعلان الیکشن کمیشن آزاد کشمیر کی جانب سے کیا جائے گا۔