ایران نے اردن میں فوجی اڈوں پر میزائل داغ دئیے ، کشیدگی میں پھر اضافہ

ایران نے اردن میں فوجی اڈوں پر میزائل داغ دئیے ، کشیدگی میں پھر اضافہ

امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے اردن میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا ہےجس کے بعد خطے میں کشیدگی ایک بار پھر بڑھ گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق امریکی فوجی حکام کا کہنا ہے کہ ایران کے پاسدارانِ انقلاب (IRGC) نے مشرقِ وسطیٰ میں امریکی فوجی تنصیبات کی جانب متعدد بیلسٹک میزائل داغے۔

 یہ بھی پڑھیں :آبنائے ہرمز میں ایک مرتبہ پھر کشیدگی ، امریکہ کا ایرانی جزیرے قشم پر حملہ، ایران نے میزائل داغ دئیے

امریکی فوج کے مطابق فضائی دفاعی نظام نے ایران کی جانب سے داغے گئے تمام میزائل کامیابی سے روک لیے اور حملے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ حکام کا کہنا ہے کہ خطے میں تعینات امریکی افواج ہائی الرٹ پر ہیں اور صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔

رپوٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ حملہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب مشرقِ وسطیٰ میں ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی برقرار ہےجبکہ حالیہ دنوں میں سفارتی کوششوں کے باوجود دونوں ممالک کے تعلقات میں تناؤ کم نہیں ہو سکا۔

 یہ بھی پڑھیں :ُپاکستان کی سفارتی کامیابیاں: بھارتی میڈیا ایران امریکہ مذاکرات میں پاکستان کا مثالی کردار تسلیم کرنے پر مجبور

امریکی حکام کی جانب سے حملے کے بعد سکیورٹی انتظامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں تاہم ایران کی جانب سے اس حوالے سے فوری طور پر کوئی سرکاری بیان سامنے نہیں آیا۔

editor

Related Articles