سابق کپتان شاہد آفریدی کراچی کی حالت زار پر بول اُٹھے

سابق کپتان شاہد آفریدی کراچی کی حالت زار پر بول اُٹھے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کراچی کی بگڑتی ہوئی صورتِ حال پر افسوس اور تشویش کا اظہار کر دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق شاہد آفریدی شائقینِ کرکٹ میں بے حد مقبول رہے ہیں اور ملک بھر میں انہیں بھرپور پذیرائی حاصل رہی ہے، سابق کپتان اب اپنے فلاحی کاموں اور سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز کے باعث بھی خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں۔

شاہد آفریدی کا تعلق کراچی سے ہے، تاہم کراچی میں سڑکوں کی خراب حالت اور صفائی ستھرائی کے مسائل کے باعث وہ اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ اسلام آباد منتقل ہو چکے ہیں ۔

سابق کرکٹر اکثر شہر کی خراب صورتِ حال پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے رہتے ہیں ، حال ہی میں شاہد آفریدی کئی ماہ کے وقفے کے بعد کراچی آئے، جہاں ایک تازہ انٹرویو میں انہوں نے شہر کی بگڑتی حالت پر مایوسی کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں :کراچی کی حالت انتہائی تشویشناک ہے جس کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، راناثنا اللہ

شاہد آفریدی کا کہنا تھا  کہ وہ  کورنگی کے علاقے کا دورہ کر رہے تھے ،  مجھے یہ سمجھ نہیں آتی کہ ہم آپ کو اربوں روپے کا کاروبار دیتے ہیں اور یہ شہر لاکھوں لوگوں کو روزگار فراہم کرتا ہے، لیکن کراچی کی حالت دیکھ کر مجھے شرمندگی محسوس ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں کئی سال بعد کراچی آیا تھا اور سوچا تھا کہ شاید یہاں تعمیراتی کام یا ترقی ہوئی ہو گی، لیکن صورتِ حال اب بھی ویسی ہی ہے، یہ بات مایوس کن ہے۔

یہ بھی پڑھیں :قومی فٹبال ٹیم پہلی مرتبہ فیفا آسیان کپ میں شرکت کریگی

سابق کرکٹر کا کہنا ہے کہ کورنگی کے اطراف، سائیٹ ایریاز اور یونیورسٹی روڈ کئی سالوں سے تعمیراتی کاموں کی زد میں ہیں، شہر کو بہت زیادہ ترقیاتی کاموں کی ضرورت ہے اور حکام کو اس پر توجہ دینی چاہیے، براہِ کرم کچھ اقدامات کریں، مجھے امید ہے کہ کراچی بہتر ہو گا۔

editor

Related Articles