آئی سی سی کی طرف سے پاکستان کے دو فاسٹ بائولرز کو سزا سنادی گئی

آئی سی سی کی طرف سے پاکستان کے دو فاسٹ بائولرز کو سزا سنادی گئی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولرز خرم شہزاد اور محمد عباس کو آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر سزا دے دی گئی ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق دونوں کھلاڑیوں نے ضابطہ اخلاق کے لیول ون کی خلاف ورزی کی، جس پر کارروائی کرتے ہوئے خرم شہزاد پر جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ محمد عباس کو وارننگ دی گئی۔

آئی سی سی نے بتایا کہ خرم شہزاد پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے، جبکہ محمد عباس کو باضابطہ طور پر تنبیہ کی گئی،اس کے علاوہ دونوں کھلاڑیوں کے اکاؤنٹ میں ایک، ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی شامل کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :ویسٹ انڈیز کے بائولر نے پاکستان کیخلاف ٹیسٹ کرکٹ میں نیا ریکارڈ بنا ڈالا

آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول ون کی خلاف ورزیوں میں عموماً کھلاڑیوں کے رویے، کھیل کے دوران نامناسب طرز عمل یا ضابطے کی معمولی خلاف ورزیاں شامل ہوتی ہیں، جن پر جرمانے اور ڈی میرٹ پوائنٹس دیے جا سکتے ہیں۔

آئی سی سی کے مطابق دونوں پاکستانی فاسٹ بولرز نے اپنی غلطی تسلیم کر لی اور میچ ریفری کی جانب سے دی گئی سزا کو قبول کر لیا، جس کے بعد مزید سماعت کی ضرورت پیش نہیں آئی۔

کرکٹ قوانین کے تحت ڈی میرٹ پوائنٹس کھلاڑیوں کے ریکارڈ کا حصہ بنتے ہیں اور مخصوص مدت میں پوائنٹس کی تعداد بڑھنے پر مزید سخت کارروائی بھی کی جا سکتی ہے۔

editor

Related Articles