حکومت نے پیٹرول کے بعد مٹی کے تیل کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا

حکومت نے پیٹرول کے بعد مٹی کے تیل کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا

 حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی اضافہ کردیا ہے۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے 77 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 306 روپے 44 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان،پیٹرول ایک روپیہ سستا، ڈیزل تین روپے 37 پیسےمہنگا

حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر کردیا گیا ہے۔ نئی قیمت کے بعد صارفین کو مٹی کا تیل گزشتہ قیمت کے مقابلے میں ایک روپے 77 پیسے فی لیٹر مہنگا ملے گا۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ کے باعث عوام پر اضافی مالی بوجھ بڑھ رہا ہے۔ خاص طور پر ان علاقوں میں جہاں مٹی کا تیل گھریلو ضروریات کے لیے استعمال کیا جاتا ہے وہاں قیمت میں اضافے کے اثرات براہ راست صارفین تک پہنچنے کا امکان ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کا تیل بھی مہنگا، نوٹیفکیشن جاری 

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں اور دیگر متعلقہ عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جاتا ہے۔ حالیہ اضافے کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 306 روپے 44 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

editor

Related Articles