پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان،پیٹرول ایک روپیہ سستا، ڈیزل تین روپے 37 پیسےمہنگا

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان،پیٹرول ایک روپیہ سستا، ڈیزل تین روپے 37 پیسےمہنگا

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا، جس کے تحت پیٹرول کی قیمت میں کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے۔پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے 28 جولائی سے نافذ ہونے والی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 334 روپے 18 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

دوسری جانب ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 37 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 386 روپے 83 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے،نئی قیمتوں کا اطلاق 28 جولائی سے ہوگا۔

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یہ ردوبدل عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں، ڈالر کی شرح تبادلہ اور دیگر عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان شروع ہو گیا ہے، وزیر پیٹرولیم

واضح رہے کہ ڈیزل کی قیمت میں اضافے سے ٹرانسپورٹ اور زرعی شعبے پر اثرات مرتب ہونے کا امکان ہے، جبکہ پیٹرول کی قیمت میں معمولی کمی سے صارفین کو محدود ریلیف ملے گا۔

   ڈیزل کی قیمت میں اضافے کا براہِ راست اثر مال برداری، پبلک ٹرانسپورٹ اور زرعی مشینری کے اخراجات پر پڑ سکتا ہے، جس کے نتیجے میں مختلف شعبوں میں قیمتوں پر اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب پیٹرول کی قیمت میں کمی سے موٹر سائیکل اور گاڑی استعمال کرنے والے صارفین کو معمولی ریلیف ملے گا، تاہم کمی کی شرح محدود ہونے کے باعث اس کے اثرات بھی محدود رہنے کا امکان ہے۔

editor

Related Articles