فہد شیخ کی معذرت کے بعد فیصل قریشی نے کیا کہا؟

فہد شیخ کی معذرت کے بعد فیصل قریشی نے کیا کہا؟

پاکستانی اداکار فیصل قریشی ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہیں، تاہم اس بار وجہ سینئر اداکار سید محمد احمد کے ساتھ مبینہ ناروا سلوک سے متعلق ان کا تازہ بیان ہے۔

چند روز قبل سید محمد احمد نے انکشاف کیا تھا کہ انہیں ایک ڈرامے کے سیٹ پر ایک ساتھی اداکار کے رویے کی وجہ سے تضحیک اور ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا، تاہم انہوں نے کسی کا نام ظاہر نہیں کیا۔

اس انکشاف کے بعد فیصل قریشی نے سخت ردعمل دیتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ ذمہ دار اداکار کا نام سامنے لایا جائے تاکہ وہ خود اس معاملے کو دیکھ سکیں۔ ان کے اس بیان کو سوشل میڈیا پر کافی پذیرائی ملی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:58 سالہ صائمہ نور کی فٹنس ٹرانسفارمیشن نے مداحوں کو حیران کر دیا

بعد ازاں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی، جس میں اداکار فہد شیخ کو سید محمد احمد کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ ویڈیو میں اداکار فیضان شیخ اور جنان حسین بھی موجود تھے، جس کے بعد یہ معاملہ مزید شدت اختیار کر گیا۔

واقعے کے بعد فہد شیخ نے عوامی سطح پر معذرت کر لی۔ اس کے بعد فیصل قریشی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جو شخص اپنی غلطی تسلیم کر کے معافی مانگ لے، وہ حوصلہ مند ہوتا ہے، اس لیے اب اس معاملے کو مزید بڑھانے کے بجائے ختم کر دینا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں :کیا فواد خان نے کاسمیٹک ٹریٹمنٹ کروایا؟نئی تصاویر دیکھ کر مداح حیران

فیصل قریشی کے اس نئے مؤقف پر سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل سامنے آ رہا ہے۔ بعض صارفین کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنا مؤقف اس لیے تبدیل کیا کیونکہ ویڈیو میں ان کے قریبی دوست فیضان شیخ بھی موجود تھے، جبکہ دیگر افراد کا مؤقف ہے کہ معافی مانگنے کے بعد معاملے کو ختم کر دینا چاہیے۔تاحال فیصل قریشی نے ان تنقیدوں پر مزید کوئی وضاحت جاری نہیں کی، جبکہ سوشل میڈیا پر اس معاملے پر بحث کا سلسلہ جاری ہے۔

editor

Related Articles