58 سالہ صائمہ نور کی فٹنس ٹرانسفارمیشن نے مداحوں کو حیران کر دیا

58 سالہ صائمہ نور کی فٹنس ٹرانسفارمیشن نے مداحوں کو حیران کر دیا

پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ صائمہ نور اپنی شاندار فٹنس ٹرانسفارمیشن کے باعث ایک بار پھر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔ 58 سالہ اداکارہ کی حالیہ تصاویر اور ویڈیوز نے مداحوں کو متاثر کر دیا ہے، جہاں ان کی فٹنس، توانائی اور جوان نظر آنے والی شخصیت کو خوب سراہا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں صائمہ نور کو جم میں اسکواٹس، کیٹل بیل سوئنگز اور دیگر مشکل ورزشیں کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ان کی پھرتی اور اسٹیمنا نے صارفین کو حیران کر دیا، جبکہ کئی مداحوں کا کہنا ہے کہ وہ آج بھی اپنی فٹنس سے نوجوان اداکاراؤں کو ٹف ٹائم دے سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کیا فواد خان نے کاسمیٹک ٹریٹمنٹ کروایا؟نئی تصاویر دیکھ کر مداح حیران

اداکارہ کی بیوٹی سیلون آمد کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، جن میں ان کے وزن میں نمایاں کمی دیکھی جا سکتی ہے۔ ان نئی جھلکیوں کے بعد صائمہ نور کی فٹنس ٹرانسفارمیشن سوشل میڈیا پر زیر بحث ہے۔

مداحوں کی بڑی تعداد نے انہیں’’ایور گرین‘‘ قرار دیتے ہوئے ان کے نظم و ضبط اور صحت مند طرز زندگی کی تعریف کی۔ بعض صارفین نے مزاحیہ انداز میں تبصرہ کیا کہ ان کی ویڈیوز اتنی منفرد لگ رہی ہیں جیسے مصنوعی ذہانت کی مدد سے تیار کی گئی ہوں۔

یہ بھی پڑھیں :تھلاپتی وجے کے بعد کیا دھنوش بھی سیاسی میدان میں اتریں گے

اس دوران صائمہ نور کے پرانے انٹرویوز بھی دوبارہ گردش کرنے لگے، جن میں انہوں نے اپنی فٹنس اور صحت سے متعلق معمولات پر روشنی ڈالی تھی۔ اداکارہ نے بتایا تھا کہ جب انہیں اپنا وزن بڑھتا محسوس ہوا تو انہوں نے اپنی روزمرہ زندگی میں مثبت تبدیلیاں لانے کا فیصلہ کیا۔

صائمہ نور کے مطابق وہ کسی سخت ڈائٹ پلان پر عمل نہیں کرتیں بلکہ متوازن غذا محدود مقدار میں کھاتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ انٹرمیٹنٹ فاسٹنگ ان کے روزمرہ معمول کا اہم حصہ ہے، جبکہ باقاعدہ ورزش، ذہنی سکون اور نظم و ضبط پر مبنی طرز زندگی نے انہیں جسمانی طور پر فٹ اور متحرک رکھنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

editor

Related Articles