سونے کے خریداروں کے لیے اہم خبر، عالمی منڈی میں قیمتیں گر گئیں

سونے کے خریداروں کے لیے اہم خبر، عالمی منڈی میں قیمتیں گر گئیں

عالمی منڈی میں جمعہ کے روز سونے کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی تاہم قیمتی دھات ماہانہ بنیاد پر گزشتہ پانچ ماہ میں پہلی مرتبہ اضافے کی جانب گامزن ہے جسے عالمی سرمایہ کاروں کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.6 فیصد کمی کے بعد 4,076.53 ڈالر فی اونس پر آ گئی جبکہ امریکی گولڈ فیوچر بھی 0.4 فیصد کمی کے ساتھ 4,074.20 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ کرتا رہا۔

اگرچہ آج کے کاروبار میں قیمتوں میں کمی دیکھی گئی تاہم رواں ہفتے کے دوران سونا مجموعی طور پر تقریباً 0.6 فیصد مہنگا ہوا ہے جبکہ رواں ماہ کے دوران فی اونس سونے کی قیمت میں تقریباً 68 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سونا پانچ ماہ بعد پہلی مرتبہ ماہانہ بنیاد پر تقریباً 1.7 فیصد اضافے کی راہ پر گامزن ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نئے صوبوں کے قیام پر اہم پیش رفت؟ طلال چوہدری کا بڑا بیان

ماہرین کے مطابق قیمتوں میں حالیہ کمی کی بڑی وجہ سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع کا حصول (Profit Taking) اور امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ ہے۔ ڈالر مضبوط ہونے سے سونا غیر ملکی خریداروں کے لیے نسبتاً مہنگا ہو جاتا ہے، جس سے طلب پر دباؤ پڑتا ہے۔

کے سی ایم ٹریڈ کے چیف مارکیٹ تجزیہ کار ٹم واٹرر کے مطابق سونے کو 4 ہزار ڈالر فی اونس کی سطح کے قریب مضبوط خریداری کا سہارا ملا، جس کے باعث قیمتیں اس اہم نفسیاتی حد سے اوپر برقرار رہیں۔

دوسری جانب امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود برقرار رکھنے اور مستقبل کی مانیٹری پالیسی کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال بھی سونے کی مارکیٹ پر اثر انداز ہو رہی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ بلند شرح سود سونے کی کشش کو محدود کر سکتی ہے تاہم مشرق وسطیٰ میں کشیدگی عالمی معاشی غیر یقینی صورتحال اور جغرافیائی سیاسی خطرات اب بھی سونے کو محفوظ سرمایہ کاری کے طور پر مضبوط سہارا فراہم کر رہے ہیں۔

Qaisar Mirza
editor

Related Articles