4 اگست کو تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

4 اگست کو تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

 سندھ حکومت نے چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر صوبے بھر کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 4 اگست 2026، بروز منگل (20 صفر 1448 ہجری) کو صوبے کے تمام سرکاری اور نجی اسکول بند رہیں گے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تعطیل کا فیصلہ چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر کیا گیا ہے، جس کا اطلاق سندھ بھر کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں پر ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی، اگست کے مہینے میں چھٹیاں ہی چھٹیاں

واضح رہے کہ چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر ملک بھر میں جلوس اور مجالس کا انعقاد کیا جاتا ہے، جن کے پیش نظر مختلف صوبائی حکومتیں سیکیورٹی اور انتظامی اقدامات کے تحت تعطیلات اور خصوصی انتظامات کا اعلان کرتی ہیں۔

Related Articles