آزاد کشمیر انتخابات، دوسرا مرحلہ ،غیر حتمی نتائج، ن لیگ کو برتری، پیپلز پارٹی نے بھی اہم نشستیں جیت لیں

آزاد کشمیر انتخابات، دوسرا مرحلہ ،غیر حتمی نتائج، ن لیگ کو برتری، پیپلز پارٹی نے بھی اہم نشستیں جیت لیں

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات 2026 کے دوسرے مرحلے میں پولنگ مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے، جبکہ مختلف حلقوں کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج موصول ہونا شروع ہوگئے ہیں۔

ابتدائی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) مہاجرین کی کچھ نشستوں پر کامیابی حاصل کرچکی ہے اور کئی حلقوں میں برتری برقرار رکھے ہوئے ہے، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے بھی اہم نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے،حلقہ ایل اے 26 نیلم ویلی 2 میں ابتدائی نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے عبدالوحید 206 ووٹ لے کر آگے ہیں، جبکہ مسلم لیگ (ن) کے شاہ غلام قادر 107 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

مظفرآباد میں سخت مقابلہ

حلقہ ایل اے 28 مظفرآباد 2 میں مسلم لیگ (ن) کے چوہدری شہزاد محمود 13 ہزار 643 ووٹ لے کر واضح برتری حاصل کیے ہوئے ہیں، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سید بازل علی نقوی 9 ہزار 439 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ ایل اے 29 مظفرآباد 3 میں سخت مقابلہ جاری ہے، جہاں پاکستان پیپلز پارٹی کے سردار مختار احمد خان 537 ووٹ لے کر معمولی برتری رکھتے ہیں، جبکہ مسلم لیگ (ن) کے سید افتخار علی گیلانی 516 ووٹ کے ساتھ قریب ہیں۔

حلقہ ایل اے 30 مظفرآباد 4 میں مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر عباسی 18 ہزار 82 ووٹ لے کر آگے ہیں، جبکہ پیپلز پارٹی کے ایڈووکیٹ مبشر منیر اعوان 11 ہزار 464 ووٹ حاصل کرچکے ہیں۔

حلقہ ایل اے 31 مظفرآباد 5 (کھاوڑہ) میں مسلم لیگ (ن) کے ثاقب مجید راجہ 14 ہزار 642 ووٹ لے کر واضح برتری پر ہیں جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چوہدری عبداللطیف اکبر 8 ہزار 323 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

راجہ فاروق حیدر کا حلقہ

حلقہ ایل اے 32 جہلم ویلی میں مسلم لیگ (ن) کے راجہ فاروق حیدر خان 3 ہزار 232 ووٹ لے کر آگے ہیں، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے محمد اشفاق ظفر 2 ہزار 431 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ ایل اے 33 جہلم ویلی کا غیر حتمی نتیجہ سامنے آچکا ہے، جہاں پاکستان پیپلز پارٹی کے دیوان علی خان 5 ہزار 260 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں۔

مہاجرین نشستوں پر ن لیگ کا پلڑا بھاری

حلقہ ایل اے 35 جموں 2 سے مسلم لیگ (ن) کے چوہدری محمد اسماعیل 18 ہزار 780 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں،حلقہ ایل اے 36 جموں 3 میں مسلم لیگ (ن) کے محمد احسن رضا 17 ہزار 672 ووٹ لے کر واضح برتری حاصل کیے ہوئے ہیں، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے احسن اسماعیل 7 ہزار 533 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ ایل اے 37 جموں 4 میں مسلم لیگ (ن) کی مریم جاوید 21 ہزار 901 ووٹ لے کر آگے ہیں، جبکہ آزاد امیدوار عثمان علیم 19 ہزار 766 ووٹ کے ساتھ مقابلے میں ہیں۔

حلقہ ایل اے 38 جموں 5 میں مسلم لیگ (ن) کے ذیشان علی 17 ہزار 565 ووٹ لے کر برتری برقرار رکھے ہوئے ہیں، جبکہ مسلم لیگ (ق) کے چوہدری اکبر ابراہیم 13 ہزار 837 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ ایل اے 39 جموں 6 میں مسلم لیگ (ن) کے راجہ احمد صدیق 5 ہزار 488 ووٹ لے کر آگے ہیں، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چوہدری فخر زمان 3 ہزار 227 ووٹ حاصل کرچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرامرحلہ،پولنگ کا وقت ختم،ووٹوں کی گنتی ،جاری ، ابتدائی نتائج آنا شروع

حلقہ ایل اے 40 ویلی 1 میں پاکستان پیپلز پارٹی کے عامر عبدالغفار 1 ہزار 178 ووٹ لے کر واضح برتری پر ہیں، جبکہ مسلم لیگ (ن) کے محمد فہیم خان دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ ایل اے 41 ویلی 2 میں مسلم لیگ (ن) کے محمد عامر شاہ 1 ہزار 196 ووٹ لے کر آگے ہیں، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے غلام عباس میر 823 ووٹ حاصل کرچکے ہیں۔

حلقہ ایل اے 42 ویلی 3 کا غیر حتمی نتیجہ سامنے آچکا ہے، جہاں مسلم لیگ (ن) کے سید شوکت علی شاہ 2 ہزار 920 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے،حلقہ ایل اے 43 ویلی 4 میں مسلم لیگ (ن) کے محمد یاسین لون 1 ہزار 276 ووٹ لے کر کامیاب قرار دیے گئے ہیں۔

حلقہ ایل اے 44 ویلی 5 سے مسلم لیگ (ن) کے محمد احمد رضا قادری 1 ہزار 700 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ہیں،حلقہ ایل اے 45 ویلی 6 میں پاکستان پیپلز پارٹی کے عبدالماجد خان 3 ہزار 448 ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار پائے ہیں۔

غیر حتمی نتائج، سرکاری اعلان کا انتظار

یہ تمام نتائج غیر حتمی اور غیر سرکاری ہیں، ووٹوں کی گنتی کا عمل مختلف حلقوں میں جاری ہے، جبکہ حتمی اور سرکاری نتائج مکمل گنتی اور تصدیق کے بعد الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کیے جائیں گے۔

editor

Related Articles