چیف الیکشن کمشنر نے مہاجرین کی 5 نشستوں کے نتائج کا اعلان کردیا ،4 پر ن لیگ 1 پر پیپلزپارٹی کامیاب

چیف الیکشن کمشنر نے مہاجرین کی 5 نشستوں کے نتائج کا اعلان کردیا ،4 پر ن لیگ 1 پر پیپلزپارٹی کامیاب

چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں و کشمیر جسٹس (ر) غلام مصطفیٰ مغل نے سینئر ممبر الیکشن کمیشن خواجہ محمد احسن اور ممبر الیکشن کمیشن سید نظیر الحسن گیلانی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی انتخابات 2026 کے دوسرے مرحلے کا عمل مکمل ہو رہا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر کے مطابق مہاجرین کی 5 نشستوں کے نتائج موصول ہو چکے ہیں، جن میں مسلم لیگ (ن) نے 4 جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ایک نشست حاصل کی ہے۔

حلقہ ایل اے 41 کشمیر ویلی 2

حلقہ ایل اے 41 کشمیر ویلی 2 سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار محمد عامر شاہ کامیاب قرار پائے، جنہوں نے 1804 ووٹ حاصل کیے، جبکہ ان کے مدمقابل آزاد امیدوار صبا دیوان نے 1523 ووٹ حاصل کیے۔

حلقہ ایل اے 42

حلقہ ایل اے 42 کشمیر ویلی 3 سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سید شوکت علی شاہ کامیاب ہوئے، انہوں نے 1524 ووٹ حاصل کیے، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار محمد عاصم شریف 466 ووٹ لے سکے۔

حلقہ ایل اے 43 کشمیر ویلی 4

حلقہ ایل اے 43 کشمیر ویلی 4 سے بھی مسلم لیگ (ن) کے امیدوار محمد یاسین لون کامیاب قرار پائے، جنہوں نے 1276 ووٹ حاصل کیے، ان کے مدمقابل پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار جاوید بٹ نے 563 ووٹ حاصل کیے۔

حلقہ ایل اے 44 کشمیر ویلی 5

حلقہ ایل اے 44 کشمیر ویلی 5 سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار محمد احمد رضا قادری کامیاب ہوئے، انہوں نے 2308 ووٹ حاصل کیے، جبکہ آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کی امیدوار مہر النساء نے 740 ووٹ حاصل کیے۔

حلقہ ایل اے 45 کشمیر ویلی 6

حلقہ ایل اے 45 کشمیر ویلی 6 سے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار عبدالماجد خان کامیاب قرار پائے، انہوں نے 3448 ووٹ حاصل کیے، جبکہ آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے امیدوار خواجہ محمد دلاور 823 ووٹ لے سکے،چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ باقی حلقوں کے نتائج بھی مکمل کیے جا رہے ہیں، جیسے ہی نتائج مکمل ہوں گے ان کا اعلان کر دیا جائے گا۔

editor

Related Articles